جنوبی کنیرا کے ضلع جیل پر پولیس کا چھاپہ ، 258 موبائیل فون سمیت دیگر اشیاء ضبط

منگلورو25 جولائی 2024: پولیس جس نے جمعرات کی صبح تقریباً 4 بجے شہر کے کوڈیالبیل میں واقع ڈسٹرکٹ جیل پر چھاپہ مارا اور 25 موبائل فون، ایک بلوٹوتھ ڈیوائس، پانچ ایئر فون، ایک پین ڈرائیو سمیت دیگر چیزوں کو ضبط کیا ہے۔

یہ چھاپہ سٹی پولیس کمشنر انوپم اگروال کی ہدایت پر مارا گیا۔ چھاپے کے دوران پولیس نے گانجہ اور دیگر منشیات کے پیکٹ، چارجر، قینچی اور تین تاریں بھی قبضے میں لے لیں۔

پولیس کمشنر نے کہا ہے کہ تحقیقات کی جائیں گی کہ مناسب حفاظتی انتظامات کے باوجود ممنوعہ اشیاء جیل میں کیسے داخل ہوئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے