بہار انتخابات : ٹکٹ نہ ملنے پرآرجے ڈی لیڈر کپڑے پھاڑ کر رونے لگے

پٹنہ: بہار انتخابات کے لیے امیدواروں کے اعلان کے بعد لیڈروں میں غصہ دیکھا جا رہا ہے۔ اسی دوران رابڑی دیوی کی رہائش گاہ پر ہائی وولٹیج ڈرامہ اس وقت سامنے آیا جب مدھوبن حلقہ سے آر جے ڈی کے سابق امیدوار مدن شاہ اچانک وہاں پہنچے اور احتجاج کرنے لگے۔

ٹکٹ کی دلالی کے الزامات: مدن شاہ نے تیجسوی یادو کے قریبی ساتھی اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ سنجے یادو پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے الزام لگایا کہ انہوں نے ٹکٹوں کی دلالی کی اور پیسے کے عوض ٹکٹ بیچے۔ انہوں نے سنجے یادو پر ٹکٹوں کے بدلے 2.7 کروڑ روپے کا مطالبہ کرنے کا بھی الزام لگایا۔

پارٹی نے امیروں کو ترجیح دی: مدن شاہ نے کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم مالی فائدہ کی بنیاد پر کی گئی۔ پارٹی نے وقف کارکنوں کو نظر انداز کرتے ہوئے پیسے والوں کو ترجیح دی۔ انہوں نے کہا کہ وہ برسوں سے پارٹی کے لیے محنت کر رہے ہیں۔

آر جے ڈی نے کوئی بیان جاری نہیں کیا: احتجاج کے دوران رابڑی کی رہائش گاہ کے باہر ایک بڑی بھیڑ جمع ہوگئی۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے مدن شاہ کو جائے وقوعہ سے ہٹا کر صورتحال پر قابو پالیا۔ تاہم اس واقعہ کے بعد آر جے ڈی کی طرف سے کوئی سرکاری بیان نہیں آیا ہے۔

سابق آر جے ڈی امیدوار مدن شاہ نے کہا کہ، "میں پچھلے اسمبلی الیکشن میں تھوڑے فرق سے ہارا تھا، اور پارٹی سپریمو لالو یادو نے ان سے کہا تھا کہ چونکہ وہ بہت کم فرق سے ہارے ہیں، اس لیے انہیں ٹکٹ دیا جائے گا، لیکن سنجے یادو نے ٹکٹ بیچ دیا۔”

"اب میں کہیں کا نہیں رہا”: سابق آر جے ڈی امیدوار مدن شاہ نے کہا کہ ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے، لیکن پارٹی کی وجہ سے وہ ان کی شادی نہیں کرا پائے ہیں۔ آج حالات ایسے ہو گئے ہیں کہ ان کا اپنا ہی ٹکٹ کینسل ہو گیا ہے، وہ کہیں کے نہیں رہے۔۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل: سابق آر جے ڈی امیدوار مدن شاہ کے ہائی وولٹیج ڈرامہ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ جس میں وہ اپنا کُرتا پھاڑتے ہوئے اور سڑک پر لیٹتے ہوئے روتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

صہیونی فوج کی غزہ پر بمباری، 9فلسطینی شہید، اسرائیل کی مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں

علی پبلک اسکول و پی یو کالج میں طالب علم محمد محتشم کے انتقال پر تعزیتی اجلاس