بھٹکل میونسپل کاؤنسل کے انچارج صدر کے طور پر الطاف کھروری نے سنبھالا عہدہ

بھٹکل : شہر کے میونسپل کاؤنسل میں نائب صدر کے طور پر جناب الطاف کھروری کا انتخاب عمل میں آنے کے بعد آج انہوں نے اپنے عہدہ کا چارج سنھبالا۔
بھٹکل میونسپل کونسل کے لیے صدر کا عہدہ درج فہرست ذات خاتون کے لیے مختص تھا لیکن اس زمرے سے کونسلر نہ ہونے کی وجہ سے صدر کا انتخاب عمل میں نہیں آیا البتہ نائب صدر کے لیے جناب الطاف کھروری کا انتخب عمل میں آیا تھا لیکن انہیں اختیارات حاصل نہیں ہوئے تھے۔ اس سلسلہ میں انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو تحریر دینے کے بعد آج علماء اور عمائدین کی موجودگی میں انہوں نے انچارج صدر کا عہدہ سنبھالا۔

اس موقع پر قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا عبدالرب ندوی نے دعائی فرمائی اور مبارکباد پیش کی۔ مبارکباد دینے والوں میں تنظیم کےصدر جناب عنایت اللہ شاہ بندری ، سکریٹری مولانا عبدالرقیب ندوی ، سابق صدر میونسپل کاؤنسل بھٹکل جناب پرویز قاسمجی وغیرہ قابلِ ذکر ہیں۔