بنگلورو سے کوچی کے لیے اڑان بھرنے والے طیارہ کی ہنگامی لینڈنگ

بنگلورو19 مئی 2024 : بنگلورو سے کوچی جانے والی ایئر انڈیا ایکسپریس کی پروازمیں آگ لگنے کے بعد اسے ہفتہ کو بنگلورو کے کیمپے گوڑا انٹرنیشنل ایئرپورٹ (KIA) پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ آئی اے این ایس کے مطابق ٹیک آف کے فوراً بعد آگ لگنے کے بعد عملے کے ارکان نے ایئر ٹریفک کنٹرولر کو آگاہ کیا۔
دی نیوز منٹ کے مطابق ٹیک آف کے بعد دائیں انجن سے آگ کے شعلے نکلتے دکھائی دیے جس کے بعد فوری طور پر ہنگامی لینڈنگ کا فیصلہ کیاگ یا ہے اور پورے احتیاط کے ستھ اس نے ہنگامی لینڈنگ کی۔
بنگلور انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (BIAL) کے ترجمان نے بتایا کہ فلائٹ IX 1132 میں عملے کے چھ ارکان اور 179 مسافر سوار تھے، جنہیں بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ یہ فلائٹ رات 10.49 بجے کیرالہ کے کوچی کے لیے روانہ ہوا لیکن ایک انجن میں آگ لگنے کی اطلاع کے بعد 11.12 بجے ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ رات 11.03 بجے سے 11.39 بجے تک مکمل ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا تھا۔
ایئر لائن کے ترجمان نے کہا کہ ریگولیٹر کے ساتھ مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے