ایم ائی ایم امیدوار طاہر حسین کو سپریم کورٹ نے انتخابی مہم کے لئے دی پیرول

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جیل کے اوقات کے مطابق طاہر حسین کو دن میں 12 گھنٹے کے لیے کسٹڈی پیرول کی منظوری دے دی۔ یہ حراستی پیرول 29 جنوری سے 3 فروری تک دی گئی ہے۔

سپریم کورٹ نے عام آدمی پارٹی کے سابق کونسلر اور دہلی فسادات کے ملزم طاہر حسین کو حراستی پیرول دے دیا ہے۔ انہیں دہلی اسمبلی انتخابات میں مہم چلانے کے لیے پیرول دی گئی ہے۔

عدالت نے جیل کے اوقات کے مطابق طاہر حسین کو دن میں 12 گھنٹے کے لیے کسٹڈی پیرول دے دیا۔ یہ حراستی پیرول 29 جنوری سے 3 فروری تک دی گئی ہے۔ ان کو گھر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ اسد الدین اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) نے طاہر حسین کو دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے مصطفی آباد سیٹ سے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ 24 فروری 2020 کو شمال مشرقی دہلی میں فرقہ وارانہ تشدد پھوٹ پڑا تھا، جس میں 53 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

طاہر حسین دہلی فسادات کے دوران انٹیلی جنس بیورو کے ملازم انکت شرما کے قتل سے متعلق ایک کیس میں ملزم ہیں۔ رویندر کمار نے 26 فروری 2020 کو دیال پور پولیس اسٹیشن میں اپنے بیٹے انکت شرما کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔ انکت کی لاش فساد سے متاثرہ علاقے کے کھجوری خاص نالے سے برآمد ہوئی ہے۔ پوسٹ مارٹم کے دوران ان کے جسم پر چوٹوں کے 51 نشانات پائے گئے۔

طاہر حسین کو کن شرائط کے ساتھ ملی کسٹڈی پیرول؟

-29 جنوری سے 3 فروری تک حراستی پیرول (کل 6 دن)

-صرف صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک باہر ہوں گے۔