ایران نیشنل سکیورٹی کونسل نے شہریوں کو تہران چھوڑ نے کا دیا مشورہ

Supreme National Security Council of Iran نے موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر دارالحکومت تہران کے رہائشیوں کو مشورہ دیا ہے کہ اگر ممکن ہو تو شہر چھوڑ کر دیگر علاقوں کا رخ کریں۔

بیان میں کہا گیا:

“موجودہ حالات کے باعث شہری حتیٰ الامکان سکون اور اطمینان برقرار رکھتے ہوئے، اگر ممکن ہو تو دوسرے شہروں یا محفوظ مقامات کا سفر کریں۔”

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حالیہ حملوں اور کشیدگی کے بعد تہران میں سیکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں۔

حالیہ دنوں میں ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران دارالحکومت کے حساس علاقوں کو نشانہ بنانے کی رپورٹس سامنے آئی تھیں، جس کے بعد حکام نے احتیاطی اقدامات تیز کر دیے ہیں۔

تاحال اس مشورے کو لازمی انخلا قرار نہیں دیا گیا، تاہم اسے غیر معمولی حفاظتی اقدام سمجھا جا رہا ہے۔