اڈانی گروپ کے شیئرز میں زبردست گراوٹ، ایران سے LPG درآمد پر امریکی تحقیقات کی خبر کا اثر

نئی دہلی / ممبئی (فکروخبر نیوز) 3 جون 2025: ہندوستان کے معروف صنعتی ادارے ’اڈانی گروپ‘ کے شیئرز میں منگل کے روز نمایاں گراوٹ درج کی گئی، جس کی وجہ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی وہ رپورٹ بنی جس میں گوتم اڈانی کی کمپنیوں پر ایران سے LPG گیس درآمد کرنے اور امریکی پابندیوں کی ممکنہ خلاف ورزی کے الزامات لگائے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، امریکی محکمۂ انصاف کچھ ایسے ایل پی جی ٹینکروں کی سرگرمیوں کی جانچ کر رہا ہے جو مبینہ طور پر اڈانی انٹرپرائزز کو مال فراہم کر چکے ہیں۔ ان سرگرمیوں میں پابندیوں سے بچنے کے لیے اختیار کردہ حربوں کی نشان دہی کی گئی ہے، خاص طور پر گجرات کی موندرا بندرگاہ اور خلیج فارس کے درمیان جہاز رانی کے ضمن میں۔
منگل کی صبح 11 بجے کے قریب اڈانی گروپ کی 10 میں سے 8 کمپنیوں کے شیئرز میں گراوٹ دیکھی گئی:
اڈانی پورٹس: 1.74% گراوٹ کے ساتھ ₹1442.50
امبوجا سیمنٹس: 1.18% گراوٹ کے ساتھ ₹549.00
اڈانی گرین انرجی: 0.45% گراوٹ کے ساتھ ₹1004.60
دیگر متاثرہ کمپنیوں میں اڈانی انٹرپرائزز، اڈانی ٹوٹل گیس، اڈانی انرجی سلوشنز، اے ڈبلیو ایل ایگری بزنس اور اے سی سی لمیٹڈ شامل ہیں۔
اڈانی گروپ نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایران سے کسی قسم کا گیس درآمدی معاہدہ نہیں کیا اور نہ ہی کسی امریکی پابندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا:
"ہم جہازوں کے مالک یا آپریٹر نہیں ہیں، اور نہ ہی ان کی سرگرمیوں پر ہمارا کنٹرول ہے۔ ہم ایک حقیقی درآمد کنندہ کے طور پر اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کرتے ہیں۔”

مدارس کیخلاف غیر قانونی کارروائیوں پر برہمی

عیدالاضحی 1446ھ: بھٹکل کی تمام جامع مساجد میں نمازِ عید کے اوقات کا اعلان