بدترین وبائی مرض کی لپیٹ میں ہیں اپنے رب سے توبہ و استغفار کریں

 ہمارا وطن عزیز جس کی خوشگوار فضا میں ہم اپنی زندگی کے شب و روز کو نہایت پاکیزگی کے ساتھ بسر کر رہے تھے  آج ہمارا یہ پیارا وطن ایک  بدترین وبائی مرض کی زد میں ہے جس وبائی مرض نے نا کہ صرف وطن عزیز بلکہ پوری دنیابھر میں تباہی مچا رکھی ہے۔طبی ماہرین کے قول کے مطابق اس موذی مرض کا ایک  لمبا سفر باقی ہے اور بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا امکان ہے 
یاد رہے یہ و بائیں ہمیں ہمارے گناہوں کی یاد دلاتی ہیں جو قوم اپنے گناہوں کی معافی مانگ لیتی ہے اللہ عزوجل بخشنے والا اور اپنے بندوں پر نہایت مہربان ہے 
جیسا کہ حضرت یونس علیہ السلام کی قوم نے اپنے گناہوں کی معافی مانگ لی تھی اور اللہ سبحانہ نے اس قوم سے اپنے دردناک عذاب کو ہٹا لیا اور جب قوم بنی اسرائیل کو اللہ عزوجل کی آیت مبارکہ سنائی جاتی تھیں تو وہ ان کا مذاق اڑایا کرتے تھے اور اللہ عزوجل کی نافرمانی کیا کرتے تھے تو ایسوں کے لیے سخت عذاب کی وعید قرآن مجید میں موجود ہے کل تک جب ہمارے کانوں میں حي على الصلاة  کی صدا آتی تھی تو ہم خدا کے گھر  (مسجد)میں نہیں آتے تھے۔آج ہم خدا کے گھر جانا چاہتے ہیں۔لیکن جیسے 
خانہ خدا کے دروازے ہمارے لئے بند ہو گئے۔اس محرومی پر افسوس کے ساتھ رحمت خدا کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے واسطے توبہ ورجوع الی اللہ کریں۔
مظلوموں کی آہیں باب اجابت سے ٹکرا رہی ہیں اور اللہ عزوجل نے اپنے رحمت کے دروازے ہم پر بند کر دیا ہے۔
موجودہ حالات میں امت مسلمہ کو  پرہیز اور علاج کے ساتھ ساتھ اس بات پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہ ہمارا معاشرہ اور ہمارا دین ہم سے کس بات کا تقاضا کرتا ہے۔ ہمارا دین ہم سے اس  بات کا تقاضا کرتا ہے کہ ہم اپنے مال میں سے  بیواؤں و یتیموں و مفلسوں و محتاجوں کی  اعانت کریں۔
اور ہم اپنے وسائل کا کچھ حصہ اپنے بہن بھائیوں رشتہ داروں اور معاشرے کے لئے مخصوص کر دیں تو ایک مسلمان کے لیے یہ شرکت داری صدقہ اور آیندہ آنے والی زندگی کے لئے ایک مستقل سرمایہ کاری ثابت ہو سکتی ہے۔
آئیے ہم سب ملکر اللہ سبحانہ تعالٰی کے حضور گڑا گڑا کر دعا کریں۔اس وحدہ لا شریک سے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں اور  صدق دل سے توبہ کریں۔حقوق اللہ اور حقوق العباد کی مکمل رعایت کریں۔اس مصیبت اور کڑی آزمائش سے بچانے والی ذات الہی عزوجل کی ہی ہے۔اے اللہ عزوجل ہمیں معاف فرما دے اور ہمیں اپنی اور ساری امت کی اصلاح کی توفیق عطاء فرما اور تمام امت مسلمہ کو ہر طرح کی آفات سے محفوظ فرما آمین یا رب العالمین 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے