فروٹ جوسز: پھلوں کا جوس بنانے میں آسان اور غذائیت، وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتا ہے، اگرچہ سینکڑوں پھلوں کا جوس بنا کر استعمال کیا جاسکتا ہے مگر کرین بیری اور ناشپاتی ایسے دو پھل ہیں جو سب سے زیادہ مزیدار، زیادہ موثر اور وٹامن سی کی مقدار جسم تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، یہ نہ صرف جسمانی وزن کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں بلکہ یہ جسمانی توانائی بڑھاتے ہیں۔
سبز چائے: سبز چائے سینکڑوں برسوں سے اپنے مختلف فوائد کیلئے استعمال کی جارہی ہے، جن میں سے ایک وزن میں کمی بھی ہے۔وزن میں زیادہ کمی کیلئے لیموں کا رس بھی شامل کیاجاسکتاہے۔ اگرچہ گرین ٹی سے چند پونڈ وزن ہی کم ہوتا ہے تاہم یہ آپ کی خوراک میں زبردستی اضافے کا باعث بنتی ہے۔
بلیک کافی: دنیا بھرمیں مقبول ترین مشروب بلیک کافی کے متعدد طبی فوائد ہیں، جو نہ صرف مختلف اقسام کے کینسر کا خطرہ کم کرتی ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ یہ میٹابولزم کو بڑھا کر چربی گھلانے کا عمل بھی تیز کردیتی ہے۔
ڈیٹوکس جوسز: دیٹوکس جوسز اضافی وزن میں کمی کے خلاف جنگ میں موثر ہتھیار ثابت ہوتے ہیں، اسے سنگترے اور سبزیوں یا ان دونوں کے امتزاج سے باآسانی تیار کیا جاسکتا ہے۔ خاص طور ر چکوترے اس حوالے سے بہت طاقتور ڈیٹوکس ثابت ہوتے ہیں جو جسم کے اندر سے تمام زہریلا مواد ختم کردیتے ہیں۔
جواب دیں