اردو سافٹ ویراِن پیج کے موجد وجئے کرشن گپتا سے ایک ملاقات

سوال: گپتا جی یہ بتائیں کہ آپ کی پیدائش کہاں کی ہے اور تعلیم کہاں پر ہوئی؟
جواب: میں اترپردیش کے شہر میرٹھ میں پیدا ہوا لیکن زیادہ تعلیم دہلی میں ہوئی اور پھرIIT کانپور سے میں نے کمپیوٹر ٹیکنالوجی میں بی ٹیک کی ڈگری حاصل کی جس کے بعد IIT کے اپنے ایک ساتھی کے ساتھ کمپیوٹر سافٹ ویر کی تیاری میں جٹ گیا۔ اِن پیج آپ نے نام سنا ہوگا جو اردو کے لئے تیار کیا ہوا ہمارا سافٹ ویر ہے۔ اس تیاری میں میرے ساتھ ہیں جناب آرپی سنگھ جو ایک بہترین کمپیوٹر ا نجینئر ہیں۔ ہماری فرم کا نام  کانسپٹ سافٹ ویر ہے جو دہلی میں قائم ہے۔
سوال: اس سافٹ ویرکی تیاری میں آپ دونوں کا انفرادی طور پر جو حصہ رہا ہے اس کی کیا نوعیت ہے؟
جواب:اس سافٹ ویر کی تیاری میں وہ پروگرام کی تیاری اور فروغ کا کام کرتے ہیں جب کہ میں خاص طور پر زبانوں کے فنی نکات کو جمع کرنے اور ان کو کمپیوٹر پر حاصل کرنے کا کام کرتا ہوں۔
سوال: آپ نے صرف اردو خطاطی ہی کا سافٹ ویر تیار کیا ہے یا دوسری زبانوں میں بھی ایسا کام انجام دیا ہے؟
جواب: ہم نے اردو کے علاوہ دیگر زبانوں میں بھی سافٹ ویر تیار کیا ہے۔ آپ کو یہ سن کر حیرت ہوگی کہ جب ہم نے کام شروع کیا تو سب سے پہلے جاپانی زبان کا سافٹ ویر تیار کیا تھا۔ ویسے آپ جانتے ہوں گے کہ دیگر زبانوں کی طرح جاپانی میں حروف سے الفاظ نہیں بنتے بلکہ اس زبان میں مکمل الفاظ ہی پائے جاتے ہیں جو راست معنوں کو ظاہر کرتے ہیں۔
سوال: اس کام میں آپ کو بڑی دشواری پیش آئی ہوگی؟
جواب: ظاہر ہے جناب یہ کام آسان نہیں تھا۔ اس سافٹ ویر کے لئے ہمیں تقریباً 10

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے