یو پی ایس سی امتحان میں ۲۶؍ مسلم اُمیدوار کامیاب

منگل کو جاری ہونے والے یو پی ایس سی کے سوِل سروسیز امتحان ۲۰۲۴ء میں  ایک ہزار ۹؍ امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے جن میں۲۶؍مسلم امیدوار شامل ہیں۔  کامیاب امیدواروں میں مسلم امیدواروں کا فیصد ۵۷ء۲؍ ہے۔ ان میں بھیونڈی کے سید محمد عارف (۵۹۴؍ واں رینک) اور ایوت محل کی ادیبہ انعم (۱۴۲؍ واں رینک) شامل ہیں۔ 
  آل انڈیا سطح پر پہلا مقام شکتی دوبے، دوسرا مقام ہرشتا گوئل اور تیسرا مقام ڈونگرے ارچت پراگ نے حاصل کیا ہے۔ کامیابی حاصل کرنے والے ۲۶؍ مسلم امیدواروں میں اول مقام ۴۰؍ واںرینک حاصل کرنےوالی ارم چودھری نے حاصل کیاہے۔ مجموعی طور پر ۹؍مسلم طالبات کامیاب ہوئی ہیں۔ 

پنکچر بنانےوالے کا بیٹا اقبال کامیاب
یوپی کے سنت کبیر نگر میں ایک  پنکچر بنانے والے کا بیٹا بھی یو پی ایس سی امتحان  میں کامیاب ہوا ہے۔ضلع کے فتح پور(نندور) گاؤں  کے باشندہ اقبال احمد نے یو پی ایس سی میں ۹۹۸؍ واں رینک حاصل کیا ہے۔ اقبال کی کامیابی سے علاقے کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اقبال اس وقت لیبر انفورسمنٹ  آفیسر کے طور پر کام کررہے ہیں۔ ان کی ابتدائی تعلیم گاؤں کے مدرسے سے ہوئی۔ انہوں نے ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ کا امتحان بیگم اسحاق نبی خان انٹر کالج نندور اور بی اے اور بی ایڈ ہریہر پور سے کیا ہے۔

ترکیہ سمیت یورپ و ایشیا کے متعدد ممالک میں 6.2 شدت کا زلزلہ، استنبول میں عوام خوفزدہ ہوکر گھروں سے نکل آئے

دہلے کے تالکٹورا اسٹیڈیم سے مسلم تنظیموں کا وقف کے خلاف قانونی لڑائی کا اعلان