متحدہ عرب امارات میں درجہ حرارت 51.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، مئی 2009 کی حد سے بھی تجاوز

(فکروخبر/ذرائع)متحدہ عرب امارات کے نیشنل سنٹر فار میٹرولوجی نے بتایا کہ سنیچر کو سویحان العین میں درجہ حرارت 51.6 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جو گزشتہ روز ابوظبی میں ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت سے 1.2 ڈگری زیادہ ہے۔ یہ دونوں دن مئی 2009 کے ریکارڈ 50.2 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز ہیں۔ ملک شدید گرمی کی لہر اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے دوچار ہے، جس کے باعث محکمہ موسمیات نے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ متحدہ عرب امارات نے تیل کے علاوہ قابل تجدید توانائی میں بھی سرمایہ کاری بڑھائی ہے۔

پروفیسر علی خان کی گرفتاری: مسلمانوں کی آواز کو خاموش کرنے کی کوشش

بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ 11 ہزار ڈالر سے متجاوز، کرپٹو مارکیٹ میں زبردست تیزی