ترکیہ سمیت یورپ و ایشیا کے متعدد ممالک میں 6.2 شدت کا زلزلہ، استنبول میں عوام خوفزدہ ہوکر گھروں سے نکل آئے

(فکروخبر/ذرائع)ترکیہ، بلغاریہ، رومانیہ، یونان اور یوکرین سمیت کئی ممالک میں شدید زلزلہ محسوس کیا گیا جس کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔ ترکیہ کے دارالحکومت استنبول میں زلزلے کے باعث عمارتیں لرز اُٹھیں اور لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے۔

دوسری جانب، رواں ماہ کے آغاز میں تائیوان میں بھی 5.0 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کی گہرائی 70 کلومیٹر تھی۔ تائی پے میں عمارتیں لرزنے کے بعد شہریوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی تھی، تاہم فائر حکام کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

یوکرین روس سے براہِ راست مذاکرات پر آمادہ، جنگ بندی کو مذاکرات کی شرط قرار دے دیا

یو پی ایس سی امتحان میں ۲۶؍ مسلم اُمیدوار کامیاب