تُو اپنی سرنوِشت اب اپنے قلم سے لِکھ

بقلم: ارشد حسن کاڑلی۔ دمام
یہ انتہائی خوش آیند بات ہے کہ ہمارے نوجوانوں میں  اعلیٰ  تعلیم کے حصول کا ذوق پروان چڑھ رہا ہے۔ ہمارے بہت سے نوجوان مختلف شعبوں میں مہارت حاصل کرنے کی لگن میں ہیں۔
 موجودہ حالات میں اعلیٰ تعلیم یافتہ صف ثانی کے نوجوان قائدین کی ہمارے اداروں میں اشد ضرورت ہے۔ ویسے تو کسی بھی تعلیم کی اہمیت سے انکار نہیں ہے لیکن وکالت اور صحافت دو ایسے شعبے ہیں جس کی طرف مسلمانان ہند کو خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
آپ حضرات کو یہ جان کر یقیناً مسرت ہو گی کے ہمارے شہر کے ابھرتے قانون دان  نہضان ابن عزیز ائکیری نے مزید اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے ائیرلینڈ کی سب سے معروف درسگاہ گریفیتھ کالج میں ایل۔ایل۔ایم میں داخلہ لیا ہے۔
واضح رہے کے صدرمقام ڈبلن میں واقع اس کیمپس میں دنیا کے 77 ممالک کے طلباء اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
یہ ہمارے لئے باعث افتخار ہے کہ اس ہونہار وکیل کی ابتدائی تعلیم انجمن حامئ مسلمین کے تحت جاری بھٹکل کے قدیم اور معروف ترین مدرسہ اسلامیہ اینگلو اردو ہائ اسکول سے ہوئی۔
 جہاں سے میٹرک کی تکمیل کے بعد 2011 میں گجرات کے تجارتی مرکز سورت میں واقع ریان انٹرنیشنل اسکول میں داخلہ لیا۔
2013 میں بارہویں کی تکمیل کے بعد وکیل بننے کا عزم اس نوجوان کو بنگلور میں واقع کرائسٹ یونیورسٹی میں لے آیا جہاں سے اس نے 2018 میں بی۔بی۔ائے۔ اور ایل ایل۔بی کی تکمیل کی۔
اس دوران نضہان نے سی۔ائے۔ائے۔ قانون کے مسئلے پر جاری احتجاج کے دوران وانمباڑی و بھٹکل وغیرہ میں ملت میں بیداری پیدا کرنے کی گراں قدر خدمات انجام دے کر تحسین حاصل کر کے اپنا مقام بنانے میں کامیاب رہے۔
نہضان بھٹکل کے قدیم تعلیمی ادارے انجمن حامی مسلمین کی موجودہ مجلس منتظمہ کے رکن ہیں۔

اس پرمسرت موقع پر ہم انہیں دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کے وہ اپنی خداداد صلاحیتوں کو ملت کی فلاح کے لئے بروئے کار لائیں گے۔

تُو اپنی سرنوِشت اب اپنے قلم سے لِکھ

خالی رکھی ہے خامۂ حق نے تری جبیں

«
»

تہمت وبہتان-بڑی سماجی برائی

بنگال کی سیاست اور مسلمان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے