منگلورو(فکروخبرنیوز) دو دن قبل بچپے میں ہوئے سوہاس شیٹی قتل معاملہ میں پولیس نے آٹھ افراد گرفتار کرلیے ہیں۔ سوہاس شیٹی 2022 میں سورتکل میں محمد فاضل کے قتل کا کلیدی ملزم تھا۔ یکم مئی جمعرات کی شام منگلورو کے بجپے بس اسٹینڈ کے قریب سوہاس کو گلا گھونٹ کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ 26 جولائی 2022 کو بی جے پی یوتھ ونگ کے کارکن پروین نیتارو کے قتل کا بدلہ لیتے ہوئے فاضل کو قتل کر دیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق ہتھیاروں سے لیس افراد کے ایک گروپ نے سوہاس کو گھیر لیا اور فرار ہونے سے پہلے اس پر عوام کے سامنے حملہ کیا۔ مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی جس نے اسے قریبی اسپتال پہنچایا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
ملزمان کی شناخت عادل معرروف ، عبدالصفوان، نیاز، محمد مزمل، قلندر شفیع، ناگراج، رنجیت اور رضوان کے نام سے ہوئی ہے۔
حملے کے بعد منگلورو کے پولس کمشنر انوپم اگروال نے امتناعی احکامات نافذ کر دیئے۔ یہ احکامات 2 مئی کی صبح 6 بجے سے نافذ ہوئے اور مزید کسی بھی ناخوشگوار واقعات کو روکنے کے لیے 6 مئی کی صبح 5 بجے تک نافذ رہیں گے۔