عارف عزیز(بھوپال)
رائے عامہ، سوشل میڈیا سے اشتعال انگیز مواد ہٹانے کے حق میں ہے۔ ایک سروے میں یہ بات ظاہر ہوئی کہ ۰۹ فیصد شہری چاہتے ہیں کہ ہندوستان میں جارحانہ اور افواہوں پر مبنی مواد سوشل میڈیا سے ہٹا دیا جائے۔ آن لائن کمیونٹی نیٹ ورک لوکل سرکلس کی طرف سے کرائے گئے سروے میں زائد از ۴۱ ہزار افراد نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ اِس سوال پر کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے جارحانہ نفرت انگیز اور افواہوں پر مبنی اشتعال انگیز مواد ہٹایا جانا چاہئے یا نہیں۔ ۹۸ فیصد افراد نے ہاں میں اور ۸ فیصد نے نفی میں جواب دیا۔ پورے ہندوستان میں سوشل میڈیا پر نفرت اہانت اور ہراسانی کے بڑھتے واقعات پر شہریوں نے گہری تشویش ظاہر کی اور اس کی روک تھام کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے۔ لوکل سرکل کے بانی سچن تپاڑیہ نے یہ بات بتائی۔ یوروپی کمیشن نے آئی ٹی کمپنیوں فیس بک، ٹوئیٹر، یوٹیوب اور مائیکرو سافٹ کے ساتھ مل کر یوروپ میں آن لائن غیر قانونی نفرت کے پرچار سے نمٹنے کے لئے ایک ضابطہ اخلاق کا مرتب کیا ہے۔ دوسری باتوں کے علاوہ ان کمپنیوں نے اِس بات کا بھی عہد کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر گہری نظر رکھی جائے گی اور کسی بھی نفرت آمیز مواد کو پوسٹنگ کے ۴۲ گھنٹے کے اندر ہٹا دیا جائے گا۔ اس سوال پر کہ آیا ہندوستان میں بھی سوشل میڈیا کمپنیوں کو اس ضابطہ اخلاق پر عمل کرنا چاہئے۔ ۹۸ فیصد افراد نے ہاں میں جواب دیا۔ تقریباً ۸۷ فیصد افراد کا کہنا ہے کہ ٹوئیٹر جیسی سوشل میڈیا کمپنیوں کو ان لوگوں کے اکاؤنٹس کے لئے ذمہ دار قرار دیا جانا چاہئے جو دوسروں کی پگڑی اچھالتے ہیں۔ دوسروں کی عزت سے کھیلتے ہیں۔ دستور ہند کے تحت ہر شہری کو اپنی مرضی کے طریقہ پر عمل کرنے اور اس کی تبلیغ اور تشہیر کرنے کی مکمل آزادی ضرور حاصل ہے، لیکن اس کا استعمال سماج میں انتشار اور افتراق پیدا کرنے کے لئے نہیں ہونا چاہئے۔ سوشل میڈیا پر گہری نظر رکھنے والے ماہرین کا احساس ہے کہ جو افراد اور تنظیمیں بار بار قواعد کی خلاف ورزی کریں، ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس معطل کر دئے جائیں۔ سرپرستوں کو چاہئے کہ وہ سوشل میڈیا تک بچوں کی رسائی کو نظر میں رکھیں۔ اس کا استعمال تعلیم، تدریس اور اخلاقیات سیکھنے تک محدود رکھا جائے۔ ۸۱ سال سے کم عمر کے بچوں کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھی جائے۔ سوشل میڈیا کے مختلف گروپ اور فورم پر نظر رکھنے کا مرکزی حکومت کو خصوصی اہتمام اور انتظام کرنا ہوگا اور قابل اعتراض میسیج ہٹائے جانے چاہئے۔ نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔آج ماں باپ کی خاطر خواہ توجہ نہ ہونے اور مشترکہ خاندانوں کے بکھر جانے کی وجہ سے بچوں کو کچھ سیکھنے کا موقع ہی نہ رہا ہے۔
مضمون نگار کی رائے سے ادارہ کا متف ہونا ضروری نہیں ہے
16جولائی2019(فکروخبر)
جواب دیں