صرف تین آیتیں دنیاوی نعمتوں سے افضل

[ف۔۲]حدیث بالا میں جو تشبیہ دی گئی ہے وہ کیلئے ہے ورنہ قرآن کی آیتیں اور آخرت کی عمدہ نعمتیں ابدالآباد رہنے والی ہیں برخلاف دنیا کی نعمتوں کے کہ وہ بہت جلد فنا ہوجا نے والی ہیں .اللہ قدردانی کی توفیق نصیب فرمائے۔
فرشتوں کی رفاقت ماہر قرآن کے ساتھ
حضرت عائشہؓسے روایت ہے کہ رسولﷺنے فرمایا ،جس نے قرآن میں مہارت حاصل کی ہو (اور اس کی وجہ سے وہ اس کو حفظ یا ناظرہ بہتر طریقے پر بے رواں پڑھتا ہوں)وہ معزز و وفادارفرشتوں کے ساتھ ہوگا اور جو بندہ قرآن پاک (اچھا یاد اور رواں نہ ہونے کی وجہ سے زحمت اور مشقت کے ساتھ )اس طرح پڑھتا ہوں کہ اس میں اٹکتا ہوں تو اس کو دو اجر ملیں گے (ایک تلاوت کا اور دوسرے زحمت ومشقت کا)۔بخاری(۱۸۷۲)
[ف۔۱] حدیث میں مع السفرہ کالفظ ہے جس سے اکثر شارحین نے حامل وحی فرشتے مراد لئے ہیں،بعض حضرات کے نزدیک انبیاء ورسل مراد ہیں حدیث کا مطلب یہ ہے کہ اللہ کے جو بندے قرآن کو کلام اللہ یقین کرتے ہوئے اس سے شغف رکھے اور کثرت تلاوت اور اہتمام کی وجہ سے قرآن پاک سے ان کو خاص مناسبت ہوجائے ان کو حامل وحی فرشتوں یا انبیاء ورسل کی معیت ورفاقت حاصل ہوگی .اور جو قرآن یاد نہ ہونے کی وجہ سے یا مناسبت کی کمی کی وجہ سے قرآن کو رواں نہ پڑھ سکے ان کو دو اجر ملیں گے ایک تلاوت دوسرا زحمت ومشقت کا لیکن بہرحال ماہر قرآن کا اجر بڑھا ہوا ہوگا اس لئے کہ ان کی رفاقت بڑوں کے ساتھ ہوگی۔
از:عبد النور فکر دے ندوی 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے