سعودی کے ایک ٹی وی چینل پر مولانا عبدالقادرندوی مدنی کے بھٹکل کے تعارف کی کلپ وائرل

نقاش نائطی کا خصوصی مضمون 

آل عرب ،آل نائط یا اہل بھٹکل ایک تعارف

 جنوب ھند خلیج عرب  سمندرساحل کنارے، تین طرف پہاڑی سلسلہ ایک طرف سمندر، بھٹکل ایک چھوٹا سا شہر ہے جس میں اہل عرب سابقہ 12 سو سال سے آباد ہیں ۔ زیادہ تر یمنی النسل ہیں لیکن بعض خاندان عراق و شام سعودیہ کے بھی ہیں۔ جن میں شاھ بندر تجار مشہور قبیلے کے علاوہ آکرمی، شیکرے ،  جبالی، محتشم، محمد جوپا، شریف، مالکی، المیرہ کی بگڑی شکل ارمار، مشہورعربی مصنف محمد مختار الشنقیطی کی بگڑی شکل شنگھیٹی  وغیرھم ہیں، شہر بھٹکل کی آبادی 50 تا 60  ہزار افراد پر مشتمل، زیادہ تر اہل عرب حضارم ہیں بھٹکل و اطراف بھٹکل کمٹہ کوڈی ساحل سے ہوناور، سمسی، ہیرانگڈی، ولکی، منکی، مڑدیشور، شرالی، تینگنگنڈی،  شیرور، بیندور، گنگولی، کوپ، اور اڈپی کے ساحل تونسہ تک کم و بیس لاکھ سوا لاکھ آہل عرب حضارم مختلف قبیلے یہاں بستے ہیں ۔ بھٹکل مرڈیشور منکی ولکی کے آہل عرب، آپنی اولاد کی شادی،صرف حضارم قبیلے ہی میں کرتے ہوئے، اپنا عرب تشخض باقی رکھے ہوئے ہیں۔ ھند و پاک کے مسلمانوں میں موجود قبر پرستی و شرک و بدعات سے ماورا صحیح العقیدہ مسلک شافعی کے ماننے والے مسلمان ہیں۔ رہن سہن عربوں ہی کی طرح رز بریانی (خوشخواہ چاول) مچھلی  و دیگر سمندری مخلوقات شوق سے کھاتے ہیں۔ سب سے اہم،اہل عرب ہی کی طرح آج بھی اہل بھٹکل کی شادی بیاہ مردانہ و زنانہ محافل جدا جدا  ہوتی ہیں۔ پردے کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔

اہل بھٹکل عموما سرکاری نوکریوں سے ماورا، تاجر پیشہ قوم ہیں اپنے آبائی پیشہ تجارت ہی کی نسبت سے،80 کے دہے سے، سعودیہ،امارات، مسقط، قطر، بحرین،تمام خلیجی ملکوں میں بکثرت برسر روزگار ہیں۔ شہر بھٹکل میں مرد و زن کے لئے جد جدا عصری و دینی تعلیم گاہیں و جامعات ہیں۔  اور سب سے اہم، یہاں ہزار بارہ سو سال قبل کا جو دارالقضاء قائم ہے، آج بھی خاندانی و معاشرتی تنازعات تقریبا صد فی صد حکومتی محکمہ عدل سے اجتناب کئے ، مقامی محکمہ شرعیہ ہی میں نپٹائے  جاتے ہیں۔7۔15 مربع کلومیٹر ساحلی علاقہ کم و بیش 150 مساجد اور 12 کے کے قریب جامع مساجد کے ساتھ کسی اسلامی عرب ملک کا حصہ ہی لگتا ہے اس موقع پر جب یہ پہلے جامعہ اسلامیہ پھر ندوة العلماء لکھنو اور پھر مدینہ منورہ سے فارغ التحصیل عبدالقادر شیخ منکوی مدنی کی طرف سے سعودی ٹی وی چینل پر پیش کردہ ،اہل بھٹکل کی تعارفی  کلپ آئی ہے، ہم نے اہل بھٹکل کا مختصر تعارف پیش کرنا ضروری سمجھا اور چند جملے لکھ دئیے ہیں ۔ اس موقع پر ہم مختلف عرب ممالک کے میڈیا والوں سے التجا کرتے ہیں کہ وہ خصوصا ھند کے اس علاقہ آل عرب کا دورہ کریں اور ان پر تحقیق کرتے ہوئے، مقالات لکھ کر کروڑوں عرب عوام کو، انکے اپنے اسلامی آداب  و اقدار کو ہزار بارہ سوسال تک اپنائے رکھے، آل عرب قبیلے آل نائط یا اہل بھٹکل والوں سے متعارف کرائیں۔وما علینا الا البلاغ

محمد فاروق شاہ بندری

عرف عام نقاش نائطی / ابن بھٹکلی

 

مضمون نگار کی رائےسے ادارہ کا متفق ہوناضروری نہیں ہے 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے