سعودی عرب میں تیل و گیس کے مزید 14 ذخائر دریافت، عالمی توانائی میں مملکت کی پوزیشن مزید مستحکم

(فکروخبر/ذرائع)سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان بن عبدالعزیز نے اعلان کیا ہے کہ سعودی آئل کمپنی ’آرامکو‘ نے مشرقی ریجن اور ربع الخالی کے صحرائی علاقے میں تیل و قدرتی گیس کے 14 نئے ذخائر دریافت کیے ہیں۔
انہوں نے اس کامیابی کی اطلاع خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو دی اور مبارکباد بھی پیش کی۔

نئے ذخائر میں الجبو 1 سے یومیہ 800 بیرل، صیاھد آئل فیلڈ سے 630 بیرل، عیفان 2 سے 2840 بیرل تیل اور 0.44 ملین کیوبک فٹ گیس، جب کہ الجبيلہ کے البری فیلڈ سے 520 بیرل تیل اور 0.2 ملین مکعب فٹ گیس حاصل ہو رہی ہے۔

وزیر توانائی کے مطابق یہ دریافتیں مملکت کی توانائی کے شعبے میں پوزیشن کو مزید مضبوط بناتی ہیں اور اقتصادی ترقی کی نئی راہیں کھولتی ہیں۔

«
»

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بڑی گراوٹ،توانائی بحران کی نئی لہر کا خدشہ

ہندوستان کا نیا وقف قانون: مسلمانوں کے حقوق پر شب خون