رحمت آباد فرینڈس فورم کے زیراہتمام تعلقہ سطح پر قرآنی کوئز مسابقہ کا انعقاد

بھٹکل (فکروخبرنیوز) رحمت آباد فرینڈس فورم کے زیراہتمام تعلقہ سطح پر قرآنی کوئز مسابقہ کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا بھٹکل کی مساجد کی نمائندگی کرتے ہوئے کل 16 ٹیموں نے مسابقہ میں شرکت کی۔ مسابقہ دو نشستوں پر مشتمل تھا۔ پہلی نشست کا آغاز بعد عصر عبدالحمید ابن دستگیر عیدروسہ کی تلاوت سے اور عبدالہادی ابن مولانا عرفان ندوی نے بارگاہ رسالت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا جبکہ دوسری نشست بعد نماز عشاء عبدالرحمن ابن مشتاق صدیقہ کی تلاوت کلام پاک سے شروع ہوئی اور طریف ابن منیر ابو حسینا نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کیا۔
اس موقع پر مہمانِ خصوصی مولانا عبدالنور فکردے ندوی اور مولانا اقبال نائیطے ندوی نے حالاتِ حاضرہ پر قرآن مجید کو تھامے رکھنے اور قرآن سے اپنی وابستگی کا ثبوت پیش کرنے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ قرآن مجید اللہ کا وہ کلام ہے جس میں کسی بھی طرح شک اور شبہ کی گنجائش نہیں ہے ، اس میں اللہ تعالیٰ کے جو احکامات بیان کیے گیے ہیں انہیں اپنے زندگی میں برتنے کی ضرورت ہے۔
مساجد کی طرف سے نمائندگی کرتے ہوئے ٹیموں نے بہترین کاردگی پیش کی۔ فائنل راؤنڈ کے لیے کل چار ٹیمیں منتخب ہوئی جس میں سے اول دوم اور سوم انے والوں کے لیے نقد انعامات اور ٹرافی کے ساتھ نوازا گیا ۔ اس کے علاوہ دیگر ٹیموں کو بھی خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔

مسجد صحابہ نے اول مقام ،مسجدِ عمر الجابری نے دوسرا مقام اور مسجد مریم علی نے تیسرا مقام حاصل کیا۔۔۔اور آخر میں اس جلسے کے صدر مولانا نعمت اللہ عسکری ندوی نے صدارتی کلمات سے نوازا اور دعا پر اس جلسے کا اختتام ہوا۔

ٹوپی پہننے پر مسلم نوجوان کی ماب لنچنگ

ممبئی: قبل از وقت مانسون، ایکوا لائن میٹرو کے اچاریہ اترے اسٹیشن پر پانی بھرگیا