رویش کا بلاگ: راہل کے وعدے میں ایک ڈیڈلائن ہے، مودی کی طرح دائیں بائیں کرنے کا پیٹرن نہیں

 

راہل گاندھی نے تعلیم اور سرکاری نوکری سے متعلق دو باتیں کہی ہیں۔ انہوں نے مالدہ  میں کہا کہ گاؤں اور قصبوں میں سرکاری کالجوں کے نیٹ ورک کو درست کریں‌گے۔ دوسری حکومت میں آنے پر مارچ 2020 تک مرکزی حکومت کے خالی پڑے 20 لاکھ عہدوں کو بھر دیں‌گے۔ ڈیڑھ سال سے نوکری سریز اور یونیورسٹی سریز کر رہا ہوں۔ کسی سیاسی جماعت نے ان مدعوں کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔ سب نے کنارہ کیا۔ اب جب ہر سروے میں یہ آ رہا ہے کہ نوجوان سب سے زیادہ بےروزگاری کو ترجیح دے رہا ہے اس پر کوئی پختہ بات نہیں ہو رہی ہے۔

راہل گاندھی کے ان دو وعدوں سے لگتا ہے کہ وہ پرائم ٹائم دیکھتے ہیں! بی جے پی کو بھی دیکھنا چاہیے۔ دنیا کی ٹیلی ویژن کی تاریخ میں پہلی بار پرائم ٹائم ٹیلی ویژن پر تعلیم اور نوکری پر اتنا لمبا کوریج کیا ہوں۔ ایک دن نہیں، ایک ہفتہ نہیں بلکہ کئی مہینے۔ 50سے60 ایپی سوڈ یونیورسٹی پر کیا، سرکاری نوکریوں پر کئی مہینے تک پرائم ٹائم کرتا چلا گیا۔ فیس بک پیج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے