ریاست میں تمام تر سیاسی بحران اور مختلف قسم کی آندھی طوفان سے دو چار ہونے کے باوجود اپنے مشن پر ڈٹے رہے ہیں اور جو عوام میں اعتماد پیدا کر رہے ہیں اسلئے عوام کے دل میں ایک بار پھر ان کی چاہت دیکھنے کو مل رہی ہے کیوں کہ ان کی بہتر کار کردگی اور ترقیاتی کاموں کی شہرت ریاست ملک تک ہی محدود نہیں بلکہ بیرون ملک میں بھی ہے ۔ نیتش کمار اس دور اندیش امن پسند عظیم شخصیت اور بہترین حکمراں کا نا م ہے۔ جنہوں نے ریاست میں ترقیاتی کاموں کی بنیاد پر عوام کا دل جیت لیا ہے اور عوام کو بھی اپنا احساس مندی یاد رہے اور احسان چکانے کے لئے کمر بستہ ہو ۔ وزیر اعلیٰ عزت ماب نیتش کمار کی کاوش صرف بہار کی ترقی اور فرقہ پرستی کا خاتمہ ہے ۔ بہت ہو گیا ! بہار کے لوگوں کو نہ ہوا بازی نہ چال بازی، بلکہ سرکا ر چاہئے کام کازی اسکے لئے چاہئے عظیم اتحاد کی جیت اور اتحاد کے پاس نیتش کمار جیسے کام کرنے والے شخص موجود ہیں جنہوں نے اپنی مدت کار میں مختلف ترقیاتی کاموں کو زمین پر اتار کر تعمیری شخصیت بنا لی ہے ۔ظلم ڈھانے والے نریند رمودی پارلیمانی انتخاب میں ، کالا دھن واپسی ، مہنگائی پر قابو پانے والے اور ریاست کو خصوصی درجہ دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن جب بر سرے اقتدار ہو ئے تو اسے جملہ قرار دیا اس سے سمجھا جاتا ہے کہ اسمبلی انتخاب میں بھی بی جے پی وعدہ پورا نہیں ہو گا ۔ جس طرح سے پارلیامانی انتخاب میں لوگوں کو ٹھگا ہے اسمبلی انتخاب میں بھی بہار میں لوگوں کو ٹھگنا چاہتے ہیں ۔ تمام سیکو لر لوگ اپنی نفرتوں اور کدورتوں کو ختم کر کہ سیکولر امید واروں کو کامیا ب بنا ئیں تا کہ بہار امن و آشتی کا گہوارا بنا رہے اور ترقی کرتا رہے ۔ بہار کہ عوام تو جان ہی چکے ہیں کہ مودی حکومت آر ایس ایس کے خفیہ ایجنڈے کو نا فذ کرنے میں لگی ہو ئی ہے یہ پوری طرح ظاہر ہو رہا ہے ۔ بہار انتخاب میں نہایت ہی سونچ سمجھ سے عوام کو ووٹ ڈالنے کی ضرو رت ہے ۔ بیرونی پارٹی کا بہار میں کو ئی وجود نہیں لہذا ان کو ووٹ دینے کا مطلب اپنے ووٹ کو کچڑے میں ڈالنا ہے بہار کی ترقی میں اہم رول نیتش کمار ہی ادا کر سکتے ہیں ان کی پارٹی کو ووٹ دینا دانش مندی ہے ۔ کیوں کے دنیا جانتی ہیں بہار اب وہ بہار نہیں رہا اور اس کا سہرا نیتش کمار کے سر پر ہی سجنا چاہئے ۔ اگر بہار کے عوام نے ووٹ ڈالنے مین تھوڑی سی بھی غلطی کی تو پھر پانچ سال ان کے لئے کاٹنا محال ہو جائے گا اسلئے بہار کے عوام سے گزارش ہے کہ عظیم اتحاد، نیتش کمار ، لالو پرساد ، اور راہل گاندھی کو ووٹ دے کر کامیاب بنا ئیں ۔ عظیم اتحاد ہی دشمن کو چھکے چھرا سکتے ہیں اور نیتش کمار جیسے شخص ہی بی جے پی لومڑیوں کو بل میں گھسا سکتے ہیں ۔ بہار کے عوام بہار کو آگے بڑھانے کے لئے منتشر نہیں متحد ہو کر عظیم اتحاد کو ووٹ دیں اور نیتش کمار کو پھر سے سی ایم بنائیں تا کہ بہار آگے بڑھے ۔
آگے بڑ ھتا رہے بہار
پھر سے ایک با ر نیتش کمار
جواب دیں