پاک فو ج کا ضرب عضب

طالبان کے تئیں نرم رویہ اپنا نے والی تنظیم جماعت اسلامی اور تحریک انصاف پارٹی نے بھی اس فیصلے پر ناگواری کا اظہار نہیں کیاہے۔افواجِ پاکستان نے اِس آپریشن کا نام حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تلوار کے نام پر ضربِ عضب رکھا ہے ۔یہ تلوار آقا کوحضرت سعد بِن عبادہ نے دی اور غزوہ بدر و اُحد میں استعمال بھی ہوئی ۔ یہ تلوار آج بھی قاہرہ کی جامع حسین میں موجود ہے ۔ضربِ عضب کا لغوی مطلب ضربِ کاری ہے۔
ٌپاکستانی ذرلئغ کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب حکومت نے طالبان کے خلاف یہ سخت قدم اٹھایا ہے ۔ اور تقریبا سبھی جماعتوں نے اس کی حمایت کی ہے ۔لیکن یہاں سب سے بڑاسوال پید ا یہ ہورہا ہے کہ طالبان کا یہ کوئی پہلا حملہ نہیں تھا پھر کیا وجہ ہے نواز حکومت نے طالبان کے اتنا بڑا آپریشن شروع کررکھا ہے ؟۔اس آپریشن کامقصد امریکہ کی خوشنودی حاصل کرنا ہے اس کے سوا کچھ اور نہیں ہے جیسا کہ اس رپوٹ اس حقیقت پہ مہر صداقت ثبت کررہی ہے۔ 
2 جون 2014 کو امریکی سینیٹ نے سال 2015 کے لئے کارل لیون نیشنل ڈیفنس آتھرآئزیشن ایکٹ کے تحت پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں فراہم کی جانے والی 900 ملین یا 90 کروڑ ڈالر کی رقم کو موجودہ شرائط کے ساتھ ساتھ نئی شق 1224 سے نتھی کرتے ہوئے رقم کی فراہمی کو پاکستان کی جانب سے فاٹا کی ایجنسی شمالی وزیرستان میں حقانی نیٹ ورک کے خلاف موثر کاروائی سے مشروط کر دیا ہے! ایکٹ کی اس نئی شق 1224 کے تحت امریکی انتظامیہ پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں کوئی بھی قسط جاری کرنے سے پہلے کانگریس کو سند جاری کرنے کی پابند ہے جس میں امریکی سیکریٹری برائے دفاع بیان کرے گا کہ پاکستان نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی میں خاطر خواہ کامیابی حاصل کرتے ہوئے ان کی اکثریتی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ کیا اور دہشت گرد گروہ حقانی نیٹ ورک کی آزادآنہ نقل و حرکت کو با معنی حد تک محدود کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
سال 2014 تک پاکستان کو ملنے والی یہی امداد 1

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے