ہندو مسلمان کو لڑانا چاہتا ہے پاکستان : اسدالدین اویسی

اورنگ آباد مہاراشٹر: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم، AIMIM) کے صدر اسد الدین اویسی نے پیر کو پاکستان کو شدید نشانہ بنایا۔ اویسی نے کہا کہ چاہے وہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی ہو، دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس ہو یا پاکستانی اسٹیبلشمنٹ، یہ تمام گروپ ہندوؤں اور مسلمانوں کو لڑتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا کہ پہلگام حملے کے پیچھے یہی وجہ ہے۔ آئی ایس آئی ہو یا آئی ایس آئی ایس یا ڈیپ اسٹیٹ، پاکستان کی حکومت چاہتی ہے کہ ہندو اور مسلمان ہمیشہ ہندوستان میں آپس میں لڑتے رہیں۔

پاکستان پر فوجی حملہ بھی کرسکتے ہیں

اویسی نے کہا، "پہلگام میں غیر مسلموں، ہمارے بھائیوں اور بہنوں کو مارنے کا ایجنڈا صرف ایک تھا کیونکہ وہ (پاکستان) یہ کہنا چاہتے تھے کہ کوئی بھی غیر مسلم یہاں (کشمیر) نہیں آسکتا ہے۔” اویسی نے یہ بات مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان پر سائبر حملہ، فضائی مسدودی یا فوجی حملہ بھی کرسکتے ہیں۔

اویسی نے کہا کہ ان کا مطالبہ یہ ہے کہ پاکستان کو فینانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) کی گرے لسٹ میں لانا ضروری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ فینانشل ایکشن ٹاسک فورس پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالے کیونکہ پاکستان غیر قانونی رقم سے دہشت گردی کی مالی معاونت کر رہا ہے۔

ہندوستان کے اتحاد کو کمزور کرنے والے کامیاب نہیں ہوں گے

اویسی کا مزید کہنا تھا کہ ’ہمیں پاکستان پر سائبر حملہ بھی کرنا چاہیے۔‘ اویسی نے کہا، ہمارے پاس ایتھیکل ہیکرز ہیں، ہم نیوی اور ایئر فورس کو بھی بلاک کرسکتے ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھیں اور ان لوگوں کو جیتنے نہ دیں جو ہندوستان کے اتحاد کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔

اویسی نے کہا کہ آپ کو کچھ چیزیں حکومت پر چھوڑنی ہوں گی۔ پہلگام حملہ 2019 کے پلوامہ حملے کے بعد وادی میں سب سے مہلک حملوں میں سے ایک ہے۔ پلوامہ دہشت گردانہ حملے میں سی آر پی ایف کے کم و بیش 40 کے قریب جوان شہید ہوئے تھے۔

پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان نے سرحد پار دہشت گردی کی حمایت کرنے پر پاکستان کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔ بھارت کے سفارتی اقدامات میں پاکستانی ہائی کمیشن کی طاقت کو کم کرنا اور اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن سے دفاعی اہلکاروں کو واپس بلانا شامل ہے۔

مسلم پولس اہلکار کے ساتھ بدسلوکی ، وردی بھی پھاڑدی ، ویڈیو وائرل

ممبئی میں ای ڈی دفتر کی عمارت میں شدید آتشزدگی، آگ پر قابو پانے میں لگیں فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں