نئے بھارت میں جمہوریت مسلمانوں کی مجبوری یا ضرورت ؟

 

تحریر : فیاض احمد برکاتی مصباحی کشی نگر یوپی

 

15اگست 1947کو ہمارا پیارا وطن بھارت انگریزوں کی غلامی سےآزاد ہوا جس میں ہر قوم ہر دھرم کے لوگوں نے بھرپور حصہ لیا ایک طرف گاندھی جی نیتا جی  سبھاش چندر بوس اور سردار پٹیل جیسے ہزاروں اہنساکے پجاری  بھارت کو آزاد کرانے کے لئے لاٸحہ عمل تیار کررہے تھے وہیں دوسری طرف مولانا ابوالکلا آزاد خان عبدالغفارخان  حسرت موہانی محمد علی جوہر جیسے ہزاروں مجاہدین آزادی وطن کو آزادی دلانے کےلئے جان کی بازی لگارہے تھے 

جہاں ایک طرف چندر شیکھر آزاد اور رام پرشاد بسمل جیسے آزادی کے متوالے پھانسی کے پھندے خوشی خوشی گلے لگارہے تھے وہیں دوسری طرف اشفاق اللہ خان جیسے محبین وطن سولی پر چڑھکر اپنی جانوں کی قربانی پیش کررہے تھے 

آزادی ملنے کے ڈھاٸی سال بعد یعنی 26 جنوری 1950 کو ہمارے ملک کے دانشوروں نے عالی جناب بھیم راو امبیڈکر جی کی قیادت میں آزاد بھارت کے لئے دستور اساسی تیار کیا جس میں اقتدار کسی ایک طبقے کو نہ دیکر جمہور یعنی عام آدمی کو دیا گیا جس میں ہندوستان میں بسنے والے تمام شہریوں کو انکے مذہب سماج اورانکے تہذیب وتمدن کے ساتھ انھیں  زندگی گزارنے کی مکمل آزادی دی گٸی

 ہمارے وطن ہندوستان کے اندر بیشمار ذات دھرم کے لوگ بستے ہیں جوہمارے ملک کی خوبصورتی ہے  جس طرح ایک چمن میں کٸی رنگ کے پھول ہوں تووہ چمن  خوبصورت لگتاہے ویسے ہی ہمارے ملک میں کثرت میں وحدت کا رنگ جھلکتا ہے جسے پوری دنیا گنگا جمنی تہذیب سے جانتی اور پہچانتی ہے 

آزادی کے وقت سے ہی  ملک کے ایک خاص طبقے کو ملک کی یہ گنگا جمنی تہذیب بالکل پسند نہ تھی وہ اسے مٹاکر ایک خاص رنگ میں رنگ دیناچاہتا تھا بالخصوص اسلامی تہذیب وثقافت ملک سے مٹا دینا چاہتا تھا  لیکن ابتدا میں جمہوریت کارنگ خالص ہونے کی وجی سے یہ  زعفرانی ٹولہ پورے ملک پر اپنا یہ کیسریا  رنگ نہ چڑھاسکا 

ابتدا ہی میں ملک کے تمام شر پسند عناصرنے ملکر RSSنام سے ایک غیر سیاسی تنظیم بناٸی ملک کے گوشے گوشے میں اسکی شاخ قاٸم کی گٸی پھر اس تنظیم کی بھی جگہ جگہ الگ الگ نام سے بیشمارذیلی تنظیمیں قاٸم کی گٸیں پھرمکمل منظم طریقے پر اکثریتی طبقے کےہر ہر فرد تک ہندوتوا یا ہندوراشٹر کی تبلیغ کی گٸی جواس تنظیم کے قیام کا اولین مقصد ہے اسکے لئے طاقت روپیہ پیسہ پرنٹ میڈیا الکٹرانک میڈیا شوشل میڈیا غرضیکہ تمام ناجاٸز وحرام غیر اخلاقی اور غیر انسانی ذراٸع کا سہارا لیا گیا گاوں گاوں مذہبی پروگرام منعقد کرکے انکے مذہبی جذبات کو ابھارا گیا اور اسلام ومسلمین کی غلط شبیہ بناکر انکے قلوب واذہان میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کازہر بھردیاگیا 

پوری پلاننگ کے ساتھ انھوں نے BJPکے نام سے ایک سیاسی پارٹی بناٸی دھیرے دھیرے اسکو پروان چڑھایا اور جب فضا ہموار ہوگٸی تو انھوں نے اپنے پروردہ نریندرمودی کو وزیر اعظم کے طور پر میدان میں اتارا آخرکار انکی ستر سال کی محنت رنگ لاٸی اور انھیں امید سے بڑھکرکامیابی ملی یہاں تک کہ پورے ملک پر BJPکا قبضہ ہوگیا 

پہلے کے  پانچ سالوں میں BJP یاRSSنے کوٸی اقدام نہیں کیا بلکہ ملک بیرون ملک کا صرف جاٸزہ لیا اپنے مخالفین کو یا تو خرید لیا یا ڈراکر خاموش کر دیا اور جو کسی طرح نہ جھکے توانھیں جیل میں ڈال کر اپنا راستہ صاف کرلیا 

مودی سرکار ہر محاذپر  ناکام ثابت ہوٸی پھر بھی ملک کی اکثریت نے مسلم دشمنی میں محض مذہب کے نام پر مودی سرکار کو دوبارہ اقتدار سونپ دیا اس بار براٸے نام سیکولر پارٹیوں نے بھی ہندوراشٹر کے نرمان کیلیے BJPکو اپنے وجود پر ترجیح دیا اسطرح براٸے نام  سیکولر پارٹیوں کابھی  وجود ختم ہوگیا اور مودی سرکار پورے ملک کا تنہا مالک بن گٸی

دوبارہ اقتدار ملنے کےبعد مودی سرکار نے بغیر کسی منافقت کے اپنے منصوبوں کو  عملی جامہ پہنانا شروع کردیا تین طلاق 370 ختم کیا CABپاس کیا سبھی نامور مسلم لیڈروں اور تعلیم یافتہ مسلم نوجوانوں کوسلاخوں کے پیچھے ڈالدیا 

یہاں تک کہ  دنیا کے سب سے بڑے ملک میں ایک غیر قانونی کام کو قانونی حیثیت دیکر مسجد توڑ کر مسجد کی جگہ مندر کی بنیاد رکھ دیا

کورونا کی آڑ میں جمعہ جماعت رمضان تراویح عید بقرعید قربانی جیسے تمام اسلامی شعاٸر اور اسلامی تہذیب وثقافت پر پابندی لگا دی (اگر مسلمان محلےکی مسجد میں نماز کے لئے اکٹھے ہوگیے تو پورے محلے میں کورونا پھیل جاٸے گااگر چہ شوشل ڈسٹنسنگ کےساتھ ہی کیوں نہ اکٹھےہوں جبکہ ٹرین پلین بس شاپنگ مال ر اشن کی دکان اور ایودھیا میں بغیر کسی شوشل ڈسٹنسنگ کے ہزاروں نہیں لاکھوں کا مجمع ہوجاٸے وہاں کورونا کا کوٸی خطرہ نہیں )اسطرح ملک کے مسلموں کوہر طرح سے رسوا اور ذلیل کرکے ہندووں کی نگاہ میں پذیراٸی حاصل کرلیا اور 2024 کا الیکشن بھی آج ہی اپنے نام کرلیا 

5اگست کے بعد نریندر مودی کے نٸے بھارت  کا تصور ہندوستانی مسلمانوں کے لئے انتہاٸی دردناک ہے گاوکشی کے بہانے RSS کے غنڈے یا انتہا پسند یہ ہندو آتنکوادی کسی بھی مسلمان کی ماب لنچنگ کردینگے پاکستانی دہشتگرد آتنکوادی یا غدار کہکر پولس انھیں جیل میں ڈال دےگی کسی بیماری کے بہانے حکومت جب چاہےگی اسلامی شعاٸر پر پابندی لگادےگی  کسی بہانے مساجدومدارس پر پابندی لگاکر قوم مسلم کو انکے دین ومذہب سے بیگانہ کردےگی پھر معاذاللہ صدبار معاذاللہ مرتد بنانے کا جو منصوبہ بند طوفان اٹھےگا اس میں تو  اسی کا ایمان سلامت رہےگا جسکا ایمانی رشتہ اللہﷻ ورسول ﷺسے انتہاٸی مضبوط ہوگا اللہ تعالی اپنے حبیب پاک ﷺ کے صدقے اس دن ہم سبھی مسلمانوں کے ایمان کی حفاظت فرماٸے آمین ہمارے یہ سارے اندیشے محض خیالی نہیں بلکہ حقیقی ہیں کیونکہ ماضی قریب میں اسپینی مسلمانوں کی تباہی ہماری نگاہوں کے سامنے موجود ہے 

اس لئے نریندر مودی کے اس نٸے بھارت میں جمہوریت ہم ہندوستانی مسلمانوں کی مجبوری ہی نہیں بلکہ ضرورت بھی ہے انگریزوں کے بعد تقسیم وطن نے ہندوستانی مسلمانوں کو اجاڑ کر رکھ دیا انکی جان مال زمین جاٸیداد عزت آبرو سب کچھ تہس نہس کردیا 

مگر چونکہ مسلمان ایک زندہ قوم کا نام ہے جو سب کچھ لٹنے کے بعد بھی اپنے پرانے زخم بھلا کرایک نٸے حوصلےکے ساتھ اٹھ کھڑی ہوٸی اور اسی جمہوریت کی گھنیری چھاوں میں پلی بڑھی خود بھی مضبوط ہوٸی اور جمہوریت کو بھی مضبوط کیا تعلیم تجارت معیشت اورنوکری میں پہلے سے زیادہ کامیابی حاصل کی دعوت و تبلیغ کے میدان میں بھی پیچھے نہ رہی یہاں تک کہ ملک کے گوشے گوشے میں مساجدومدارس اور دعوتی مراکز کھولے گٸے 

مسلم سیاست وقیادت کے طور پر اگر چہ اس قوم نے اب تک کوٸی خاص کامیابی حاصل نہیں کی پھر بھی یہ جمہوریت ہی کا کمال تھا کہ ہمارے ووٹ کو ملک میں ایک مرکزی حیثیت حاصل رہی جسکے ڈر سے یا جسکی لالچ میں حکومت وقت یا براٸے نام ہی سہی سیکولر پارٹیاں ہمارے خلاف کوٸی اقدام کرنے سے ہچکچاتی تھیں 

اسکی زندہ وجاوید مثال بابری مسجد کا معاملہ ہے ایودھیا میں 5اگست سے پہلے جوکچھ ہوا اسے غیر قانونی ماناگٕیا جسے میں جمہوریت کےکمال سے تعبیر کرتاہوں لیکن 5اگست کے بعد نریندر مودی کے نٸے بھارت میں اسی ایودھیا میں مندر کا نرمان قانونی حیثیت پاگیا 

کل تک جنھٕیں ہم جمہوریت کا محافظ سمجھکر انکے جھنڈے اٹھاتے رہے جنکی دری بچھاتے رہے جنکے قدموں میں اپنی قیادت کوڈال دیا آج ان سبھوں نےاپنے بدن سے سیکولرازم کا چولااتار کرپھینک دیا اور ہمارے سامنے پورے ننگے ہوگٸے آج کے اس نٸے بھارت میں ان سبھوں نے الکفر ملة واحدة کا ثبوت پیش کردیا 

اس لئے آج جمہوریت ہماری مجبوری نہیں بلکہ ضرورت ہےاور اسے مضبوط سے مضبوط تر بنانا ہمارا قومی فریضہ ہے جسطرح جمہوریت کے نام پر وہ ہمیں آج تک استعمال کرتے آٸے ٹھیک اسی طرح جمہوریت کے نام پر ہم بھی اپنی قیادت مضبوط کرسکتے ہیں جسکے بہت سے امکانات موجود ہیں جو ایک الگ موضوع کا متقاضی ہے  

جسکے لئے قوم کے ہر فرد کو اپنےحصے کا کام کرنا ہوگا جو جس میدان میں ہے وہ وہیں اپنی قوم کو متحد کرنے کی کوشش کرے اوریہ  یاد رکھے کہ اس جمہوری نظام میں انفرادیت کی کوٸی حیثیت نہیں جبتک ہماری  اجتماعیت مضبوط نہیں ہوتی اور جبتک یہاں مسلم قیادت موجود نہیں ہوتی ہماری عبادت گاہیں مدارس اور خانقاہیں اور ہماری اسلامی تہذیب وثقافت بھی محفوظ نہیں رہ سکتیں   

لیکن 5اگست کے  بعد ہماری قوم افراط وتفریط کاشکار ہے 

ایک طبقہ اتنا جذباتی ہوچکا ہیکہ اپنی کوتاہیوں اور سیاسی کمزوریوں کا الزام بھی ملک کے جمہوری نظام پر ڈال رہاہے اور وقتی جذبات میں آکر مسجد وہیں بناٸیں گے کا بےوقت نعرہ لگارہا ہےاوردوسرا طبقہ RSS/BJPیا متشددہندووں کی شازشوں سے اتنا بے خبر ہےیا اپنے ایمان پر جمہوریت کو اتنی فوقیت دےرہاہے کہ مندر نرمان کا استقبال کررہاہے جبکہ اس وقت  ہمیں نہ جذبات میں آ نے کی ضرورت ہے کہ حالات بڑے نازک ہیں  اور نہ مایوس ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ ہم مسلمان ہیں ہمارا ایمان اللہ پر ہے جسکی رحمت بہت وسیع ہے 

ہمیں یہ بات نہیں بھولنی چاہیے کہ آجRSS جو ملک کے سبھی ہندووں کو متحد کرنے میں کامیاب ہوٸی ہے اسکے پیچھے اسکی ستر سال سےزاید کی بے لوث اور بغیر نام ونمود والی قربانی کارفرماہے

ہم تو ایک اللہ تعالی ایک رسول خدا ﷺایک کتاب اور ایک دین کے پیروکار ہیں ہم پرتو اپنوں کی اصلاح اور غیروں تک اسلام کی تبلیغ فرض ہے ہمارے پاس تو اللہ تعالی کا وہ قرآنی نظام موجود ہے جو ہماری دنیا کوبہتر پرسکون اور پاکیزہ بنانے کا درس دےرہا ہے اور ہمیں اللہ کی زمین پر قرآنی نظام برپا کرکے مخلوق خدا کے ساتھ عدل وانصاف قاٸم کرنے کا مطالبہ کررہاہے اور آخرت کی کامیابی کو ہماری اصل کامیابی قرار دے رہاہے 

اللہ کی آزماٸش اور دشمنان اسلام کے اتنے ظلم وستم کے بعدبھی اگر ہم اپنی لغزشوں اور کوتاہیوں سے توبہ کرلیں اور اس نظام عدل وانصاف کوبرپاکرنے کیلیے آپسی رنجشوں کو بھلاکر اور اپنی ذاتی فاٸدوں کا گلا گھونٹ کر آپس میں اتفاق واتحاد کرلیں اور بحیثیت قوم مسلم ایک ہوکر ملک میں ایک مضبوط مسلم قیادت کھڑی کرنے کی ہر ممکن کوشش کر ڈالیں تو  انشاء اللہ تعالی اللہ کی رحمت بھی ہماری دستگر ہوگی اور ملک کی  دبی کچلی عوام اوراسکےسیکولر پسند غیر مسلم افراد ہماری قیادت میں آنے کو مجبورہونگے اسطرح ہم جمہوریت کو مضبوط کر سکتے ہیں اور جمہوریت کی چھاوں میں اس ملک میں اپناایک  پاٸیدار مسلم قیادت کوبھی  پروان چڑھاسکتے ہیں 

لیکن اسکے لئے آپسی اتحاد واتفاق دینی اخوت و حمیت ہمت حوصلہ صبر اور ایک لمبا وقت درکار ہے 

 

نہ ہمسفر نہ کسی ہمنشیں سے نکلے گا 

ہمارے پاوں کا کانٹا ہمیں سے نکلے گا 

 

مضمون نگار کی رائے سے ادارہ کا متفق ہوناضروری نہیں ہے 

 

«
»

کرونا نے ہمیں مسلمان کردیا

توہینِ رسالت کی سزا کے لیے عالمی قانون بنایا جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے