بھٹکل: نونہال سنٹرل اسکول کا ایس ایس ایل سی میں شاندار مظاہرہ

بھٹکل (فکروخبرنیوز) بھٹکل کے نونہال سنٹرل اسکول میں تعلیمی سال 2025-26 کے ایس ایس ایل سی نتائج میں اسکول کی طالبات نے غیر معمولی کارکردگی دکھاتے ہوئے تعلیمی میدان میں ادارے کا نام روشن کیا ہے۔ اس سال اسکول کی چھ طالبات نے 90 فیصد سے زائد نمبرات حاصل کر کے ایک نئی مثال قائم کی ہے۔

ٹاپرز کی فہرست میں عائشہ فضا دختر انور حسین معلم 625 میں سے 601 نمبرات (96.16 فیصد) حاصل کر کے اسکول میں پہلے مقام پر رہیں۔ ان کے بعد فاطمہ زویا بنت شارق احمد خطیب نے 594 نمبرات (95.04 فیصد) کے ساتھ دوسری اور عائشہ طوبہ بنت عبدالرحمن خازی نے 577 نمبرات (92.32 فیصد) کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

دیگر نمایاں طالبات میں فاطمہ موتیہ بنت تنصیر احمد موتیہ اور سمرا گنگاولی بنت اسماعیل انجم گنگاولی دونوں نے 91.36 فیصد نمبرات حاصل کیے، جبکہ شہرہ وردہ بنت ایس ایم شاذیر وسیم 90.4 فیصد نمبرات کے ساتھ ٹاپ سکس میں شامل رہیں۔

اسکول انتظامیہ، اساتذہ اور سرپرستوں نے طالبات کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

شیئر کریں۔