بھٹکل میں قائم ناگریک سیوا کیندرا وقت کی اہم ضرورت

(رپورٹ: اپریل 2024 تا مارچ 2025)

ناگریک سیوا یہ کنڑا زبان کا لفظ ہے جس کے معنی شہریوں کی خدمت کے ہیں

ناگریک سیوا قوم کی ایک اہم ضرورت بن کر سامنے آگئی ہے، یہ ایک قومی ضرورت تھی ہمارے افراد کو گورنمنٹ کی سہولتوں سے فائدہ اٹھانے کے لئے کوئی پلیٹ فارم نہیں تھا، آدھار کارڈ، پین کارڈ، راشن کارڈ، سینئر سٹیزن کارڈ، ووٹر آئی ڈی تعلیمی اسکالرشب، پاسپورٹ اپائنٹمنٹ کا حصول، گاڑیوں کا انشورنس حج کوٹہ سے متعلق امور کی انجام دہی وغیرہ امور شامل ہیں۔

ان جملہ کاموں سے متعلق امور کی انجام دہی کے لئے انھیں مختلف سینٹر کے چکر لگانا پڑتے تھے،  خصوصی طور پر خواتین کو لائن میں کھڑا ہونا پڑتا تھا اور دوسرے مراکز میں فیس بھی زیادہ وصول کی جارہی تھی، اور اس میں پرائیویسی بھی نہیں تھی

جماعت اسلامی ہند بھٹکل نے وقت کی اس ضرورت کو محسوس کیا، ہماری کمیونٹی کو جو مشکلات پیش ارہی ہیں اس کے تدارک کو اس نے اہم ضرورت سمجھا،

 ناگریک سیوا کیندرا  جماعت اسلامی ہند بھٹکل کے دعوتی مرکز، سلطانی محلہ میں قائم ہے۔ 

الحمدللہ یہاں پر کافی تعداد میں مرد و خواتین خدمات کے حصول کے لئے آتے ہیں، جن میں بزرگ مرد و خواتین بھی شامل رہتے ہیں

رپورٹ برائے سال 25-2024

1. نیا پین کارڈ اور ترمیم – 150

2. آدھار کارڈ کا پتہ درست کرنا اور ڈاؤن لوڈ کرنا – 250

3. آدھار پی وی سی کارڈ کا آرڈر – 100

4. پرانا آدھار کارڈ اپڈیٹ – 250

5. پین اور آدھار لنک کرنا – 100

6. آر ٹی سی ڈاؤن لوڈ اور پرنٹ – 30

7. پاسپورٹ سائز فوٹوز – 150

8. گاڑی کا انشورنس – 10

9. نیا ووٹر آئی ڈی اور ترمیم – 300

10. آدھار فارم بھرنا – 200

11. آن لائن بینک اکاؤنٹ کھولنا – 25

12. گروہ جوتی اسکیم سے ڈی لنک – 40

13. بزرگ شہری کارڈ(senior citizen card) – 100

14. گروہ جوتی اسکیم – 150

15. ایس ایس پی سرکاری اسکالرشپ – 150

16. حج 2025 کے لیے درخواست – 32

17. ایچ ایس آر پی نمبر پلیٹ – 200

18. کسان اسکیم/ آدھار لنک – 50

19. کرایہ نامہ ٹائپنگ – 20

20. پاسپورٹ – 10

 اس کے علاوہ زیراکس و اسکول پی ڈی ایف پرنٹس،رنگین پرنٹس اور لیمینیشن،مختلف دستاویزات کی ٹائپنگ،سرکاری اسکیموں کی معلومات اوررہنمائی،اسکول پروجیکٹس کی تیاری وغیرہ کا م بھی بحسن خوبی انجام دئیے جاتے ہیں۔

یہ تمام خدمات امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بھٹکل کی سرپرستی اور نگرانی میں انجام دئیے جارہے ہیں۔

ظاہر بات ہے کہ ہر کام ہرکوئی نہیں کرسکتا، جو مختلف ناحیہ سے قوم کی خدمت انجام دے رہے ہیں ان کی پشت پناہی کی ضرورت ہے، ایسے مختلف نوعیت کے کام ہمارے معاشرہ میں انجام پا رہے ہیں، ہماری قوم کی جماعتیں اور مرکزی ادارے ان کاموں میں اپنا تعاون پیش کریں، ان کی ہمت افزائی کریں، اور ان سینئر سے ہر ایک فرد فائدہ اٹھائے، تاکہ ہماری قوم کو دوسری کمیونٹی کے پاس اپنے دستاویزات پیش کرنے کی ضرورت پیش نہ آئے جس میں رازداری نہیں ہوتی ہے

یہ ایک سال کی مختصر رپورٹ تھی اللہ سے دعا ہے کہ یہ  ایک مضبوط سینئر قائم ہو اور ہر ایک کی اس سے وابستگی ہو.مزید آپ کے تعاون سے دوسری جگہوں پر بھی اس طرح کے سینٹر قائم کرسکتے ہیں۔

رپورٹ : ضیاء الرحمٰن رکن الدین ندوی

دعوت سینٹر بھٹکل

4/5/2025

کرناٹک کے مختلف اضلاع میں 11 مئی تک بارش کے امکانات

مولانا غلام محمد وستانوی کی رحلت امت کے لیے صدمہ جانکاہ : انوارالحق قاسمی