نفرت انگیز تقریر کے الزام میں بی جے پی ایم ایل اے کے خلاف معاملہ درج

بیلتنگڈی : یہاں کے مقامی ایم ایل اے ہریش پونجا کے خلاف بھڑکاؤ بیان دینے کے الزامات کے تحت ایک معاملہ درج کرلیا ہے۔ ایم ایل اے پر الزام ہے کہ اس نے ٹیکارو کے شری گوپال کرشنا مندر کے ایک پروگرام مقامی مسلمانوں کے خلاف نفرت بھری تقریر کی تھی۔ اپنانگڈی پولیس تھانہ میں مقامی مسلم رہنما ایس ایم ایس ابراہیم مصلیار کی طرف سے معاملہ درج کرلیا ہے۔ پولیس ایم ایل اے کے تقریر کی ویڈیو فوٹیج کی جانچ کررہی ہے۔

مولانا غلام محمد وستانوی کی رحلت امت کے لیے صدمہ جانکاہ : انوارالحق قاسمی

نینی تال میں مسلم دکانداروں پر حملہ کیخلاف کھڑی ہونے والی شیلا نیگی کو دھمکیاں