دارالعلوم ندوۃ العلماء سے شائع ہونے والا دینی و ثقافتی مجلہ

حضرت مولانا ابوالحسن علی حسنی ندوی کی زیر سرپرستی میں مولانا محمد الحسنی رحمۃ اللہ علیہ نے اس کی شروعات ۱۳۷۵ ؁ھ مطابق ۱۹۵۵ ء ؁ میں کی ۔ مولانا موصوف کی وفات کے بعد دارالعلوم ندوۃ العلماء کے موجودہ مہتمم مولانا ڈاکٹر سعیدالرحمن اعظمی ندوی نے اس کی ادارت کی ذمہ داری سنبھالی ۔اس وقت سے آج تک اس کی نشرواشاعت میں اپنے خدمت انجام دے رہے ہیں ۔ آج یہ عربی صحافت میں اپنی ۵۹ بہاریں مکمل کرنے کو ہے ۔یقیناًیہ اسلامی ، دعوتی اور تربیتی مجلہ ہے جس نے آغاز ہی سے عربی صحافت میں اپنا نام کیا اور کچھ ہی مدت میں اسلامی فکرکا ترجمان بن گیا ۔ آج یہ مجلہ تقریباً تمام عربی داں کا محبوب ہے اور اہل عرب بھی اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اس وقت البعث الاسلامی کے مدیر  اعلی مولانا ڈاکٹر سعیدالرحمٰن اعظمی ندوی دامت بركاتہم متحدہ عرب امارات كے دورے پر ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ اس دورے کو قبول فرمائے۔

«
»

مسلم مجاہدین آزادی کی خدمات کا اعتراف ضروری

رکھتے ہیں عذر سب تو خطاکار کون ہے؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے