کھرگون میں اصلاح معاشرہ کے عنوان سے مختلف جلسوں کا کامیاب انعقاد! کھرگون:07 فروری2021(فکروخبرنیوز/پریس ریلیز):آل انڈیامسلم پرسنل لا بورڈ کی اصلاح معاشرہ کمیٹی کے تحت حضر ت مولانا محمدعمرین محفوظ رحمانی صاحب،سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بور ڈ کا ان دنوں مدھیہ پردیش کادورہ جاری ہے،جس میں ایم پی کے مختلف اضلاع میں […]
معاشرے میں پھیل رہی برائیوں کو مٹانا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے: مولانامحمدعمرین محفوظ رحمانی
کھرگون میں اصلاح معاشرہ کے عنوان سے مختلف جلسوں کا کامیاب انعقاد!
کھرگون:07 فروری2021(فکروخبرنیوز/پریس ریلیز):آل انڈیامسلم پرسنل لا بورڈ کی اصلاح معاشرہ کمیٹی کے تحت حضر ت مولانا محمدعمرین محفوظ رحمانی صاحب،سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بور ڈ کا ان دنوں مدھیہ پردیش کادورہ جاری ہے،جس میں ایم پی کے مختلف اضلاع میں اصلاح معاشرہ کی کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں تا کہ ان کے ذریعے اصلاحی کوششوں کا دائرہ وسیع کیا جا سکے۔اسی ضمن میں ضلع کھرگون میں متعدد پروگرام منعقد ہوئے،چنانچہ مورخہ ۵/فروری بروز جمعہ نماز جمعہ سے قبل کھرگون کی مسجد مرکزمیں مولانا محمدعمرین محفوظ رحمانی صاحب کا فکر انگیز خطاب ہوا، جس میں انہوں نے معاشرے میں پائی جارہی برائیوں کی نشاندہی کی اور عام مسلمانوں کو اصلاح معاشر ہ کے کاموں کی جانب متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ نیکیوں کو پھیلانااور اپنی طاقت کے بقدر گناہوں کو مٹاناہر مسلمان کی ذمہ داری ہے،موصوف نے اپنے تفصیلی خطاب میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا تعارف پیش کیا اور بورڈ کی جانب سے اصلاح معاشرہ کے سلسلے میں کی جا رہی جدوجہدسے بھی سامعین کو آگاہ کیا۔ دوسراپروگرام خواتین کے لیے دوپہر میں تین بجے مرکز مسجد کے قریب کمہار باڑہ میں منعقد کیاگیا جس میں مفتی رحمت اللہ صاحب اور مولانا سلیم اللہ ندوی صاحب کا خطاب ہوا، اپنے خطاب میں ان علمائے کرام نے اسلام میں خواتین کے بلند مقام اور ان کے حقوق اور ذمہ داریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ خواتین کے حقوق کاتحفظ شریعت اسلامی کی اولین ترجیح ہے۔اخیر میں مولانا محمدعمرین محفوظ رحمانی صاحب نے خواتین سے خطاب کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ شرم وحیا ایمان کاحصہ ہے اور اپنی عفت و عصمت کی حفاظت خواتین کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے۔ مولانا نے نمازوں کی پابندی کے ساتھ ادائیگی کی تاکید کی اور اپنے گھریلو اور معاشرتی نظام کو خوبصورت بنانے پر زور دیا، موصوف نے خواتین کو اصلاح معاشرہ کمیٹی کے پلیٹ فارم سے اصلاحی کوششوں کوانجام دینے کی بھی دعوت دی۔ عصر کے بعد مولانا محمدعمرین محفوظ رحمانی صاحب نے سرکردہ افراد سے خصوصی ملاقات کی اور اصلاح معاشرہ کمیٹی کے سلسلے میں مشورہ بھی کیا،تیسرا پروگرام مغرب کے بعدمسجد عمر آزاد نگرمیں ایک عمومی اجلاس کی شکل میں منعقد ہوا،اس جلسے کے آغاز میں مفتی رحمت اللہ صاحب کی تقریر ہوئی جس میں انہوں نے کہا کہ ہماری کامیابی اور سرفرازی شرعی احکام کو بجا لانے میں ہے۔اس لیے مسلمان زندگی کے تمام شعبوں میں دین پرعمل کرنے کا مزاج پیداکریں۔ اخیر میں مولانا محمدعمرین محفوظ رحمانی صاحب کا کلیدی خطاب ہوا جس میں موصوف نے نکاح کو آسان بنانے کی تاکید کی،انہوں نے مسلم نوجوانوں میں بڑھ رہی بے راہ رو ی اور مسلم بچیوں میں پھیلتے ہوئے ارتداد کے اسباب اوران کے حل پرتفصیل کے ساتھ روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مسلمان اپنے بچوں کی دینی تعلیم وتربیت کی فکرکریں او ر اپنے اور اپنی نسلوں کے دین و ایمان کے تحفظ کے لیے جدوجہد کریں۔ مولانا محترم نے اپنے خطاب میں آل انڈیا مسلم پر سنل لابورڈ سے حاضرین کو متعارف کیااور ان کو اصلاح معاشرہ کی کوششوں کاحصہ بننے کی ترغیب دی،اس اجلاس میں کثیرتعداد میں لوگوں نے شرکت کی جس کی وجہ سے مسجد تنگ ہوگئی۔مولانا موصوف کی دعا پر اجلاس کااختتام ہوا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ کھرگون اور اس کے اطراف و اکناف اورقریبی اضلاع کے علماء،ائمہ اور خواص نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے پیغام کوسماعت کیا، اور اپنے اپنے علاقوں میں اصلاح معاشرہ کی جدوجہدکو تیزکرنے کا عزم کیا۔
فیس بک پر شیئر کریںٹویٹر پر شیئر کریں۔واٹس ایپ پر شیئر کریں۔ٹیلیگرام پر شیئر کریں۔
جواب دیں