رحم ہی رحم وکرم ہی کرم فرمائے اللہ پاک وخالق لو لاک : کوکن کے روشن دل عالم دین کر دیئے گئے سپردخاک!!

از: محمد شرف عالم قاسمی کریمی
میرے عزیز دوست جناب حافظ شاداب(حفظہ اللہ) نے بعد سلام و آداب یہ غمناک ونمناک خبر دی کہ "خطۂ کو کن کے معروف عالم دین، جامعہ حسینیہ شری وردھن کی تعمیر و ترقی اور وسعت و بلندی میں چار چاند لگانے والے مہتمم اور جمیعت علماء کے نائب صدر عالی قدر حضرت مولانا امان اللہ صاحب  قاسمی ،برودوی،گجراتی 5/ جولائی،2020ء،بروز اتوار کردیئے گئے سپردخاک، رحم ہی رحم وکرم ہی کرم فرمائے اللہ پاک وخالق لولاک۔۔۔۔۔۔۔"
آمین ثم آمین یا ذالجلال

حضرت مولانا امان اللہ (راضی ہوں ان سے اللہ) قاسمی صاحب -رحمۃ اللہ علیہ-  عالمی و الہامی تحریک دارالعلوم دیوبند کے تعلیم یافتہ و پروردہ "حضرت مولانا حسین احمد مدنی نور اللہ مرقدہ" کے گرویدہ ودلدادہ تھے۔علمائے دیوبند کی شان، ودارالعلوم دیوبند کی آواز، "حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی" -دامت برکاتہم العالیہ- کے فیض یافتہ و دست گرفتہ تھے۔
خطۂ کوکن خصوصا شری وردھن آپ کی مخلصانہ وعالمانہ قربانی سے علم و عمل کا بنا پر بہار چمن.؛؛ مگر اس کے لیے آپ کو لگانا پڑا تن من دھن۔؛؛
آپ بڑی خوبیوں کے مالک تھے۔فکر بلند، زباں ہوش مند اور دل دردمند کے حامل تھے۔اور درد گداز و سوز و ساز کے کامل تھے۔
کچھ دنوں سے تھے بیمار؛؛ اوراپنے رب سے ملنے کو تیار؛؛ کہ ممبئی کے ایک ہسپتال میں وفات پاگئے۔اور موت سے مات کھا گئے۔خدا مغفرت فرمائے!!!!

ع: بڑی خوبیاں تھیں مرنے والوں میں۔۔۔۔۔۔۔۔

ہم حضرت مولانا امان اللہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ کے تمام اہل خانہ،جامعہ حسینیہ کے تمام اساتذہ اور آپ کے سیکڑوں تلامذہ کی خدمت میں مسنون تعزیت پیش کرتے ہیں۔صبر کی تلقین کرتے ہیں۔اور حضرت قاسمی کے لئے خصوصی دعاء مغفرت کرتے ہیں۔
اور آل انڈیا المعھدالاسلامی العربی کے مخلص ومشفق سرپرست برائے مہاراشٹر"حضرت مولانا مفتی رفیق صاحب پورکر"کی خدمت میں بھی مسنون تعزیت پیش کرتے ہیں۔اور صبر و ثبات کی دعا کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے