بھٹکل (فکرو خبر نیوز) صدر فکرو خبر بھٹکل اور مشہور عالم دین مولانا محمد الیاس صاحب ندوی بھٹکلی کے بھائی جناب نور الامین صاحب (55) کل انتقال کرگئے۔انا للہ وانا الیہ راجعون موصوف اپنے نجی کام سے جالی روڈ سے گزر رہے تھے کہ ان کی بائیک حادثہ کی شکار ہوگئی۔ فوری طور پر انہیں قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں انہوں نے داعئ اجل کو لبیک کہا۔ موصوف کی نماز جنازہ آج جامع مسجد بھٹکل میں صبح ساڑھے دس بجے ادا کی گئی اور قدیم قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔فکروخبر بھٹکل مولانا محمد الیاس صاحب ندوی اور ان کے برادران جناب افضل صاحب ، جناب ریاض صاحب ، جناب امجد صاحب اور دیگر پسماندگان کے غم میں برابر کا شریک ہے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین