مساجد کے ذمہ داران ملی مسائل کے بھی ذمہ دار ہیں

 غیاث احمد رشادی

جب تک مسلمان اپنی مساجد کو حقیقی معنی میں عملا مرکزی درجہ نہیں دیں گے اس وقت تک وہ من حیث القوم کا میابی کاچہرہ نہیں دیکھ سکتے ، دور رسالت میں مسجد وں سے ملی مسائل بھی وابستہ تھے ، اور وہ سارے کام اسی مسجد کے ماحول میں انجام دئے گئے جن کا تعلق ملت ِ اسلامیہ اور دین اسلام سے رہا ، عہدنبوی میں ملت ِ اسلامیہ اور دین اسلام سے متعلق سارے مشورے مسجد نبوی ہی میں ہوا کرتے تھے ، وفود کی آمد اور ملاقات کا سلسلہ مساجد ہی سے رہا، جنگی تیاریاں مسجد نبوی میں ہوا کرتی تھیںجنگِ بدر میں جو دشمن گرفتار ہوئے تھے انہیں مسجد نبوی میں ہی رکھا گیاتھاتاکہ وہ صحابۂ کرام کے شب و روز کے معمولات اوران کے اخلاق و کردار کو قریب سے دیکھ سکیںاس طرح ان دشمنوں کے دلوں سے اسلام اور مسلمانوں سے متعلق دشمنی اور غلط فہمیاں دورہوں ، ہمارے ملک کی مساجد کے ذمہ داران کی یہ اہم ذمہ داری ہے کہ وہ ملی مسائل کی جانب بھی اپنی توجہ دیں ، ان خیالات کا اظہار منبرو محراب فاؤنڈیشن کے بانی ومحرک مولانا غیاث احمد رشادی نے کیا اور کہا کہ مساجد کے ذمہ داران کی صرف یہ ذمہ داری نہیں ہے کہ وہ صرف مسجد کے درو دیوار ، روشنی اور ہوا کا انتظام کریں اور وضو خانوں اور طہارت خانوں اور جائے نمازوں کا انتطام کریں بلکہ ان کی ذمہ داری مسجد کے اطراف و اکناف آباد سارے ہی لوگوں کے پیچیدہ مسائل کو حل کرنا اور پورے سماج سے اپنا رابطہ رکھنا اور موقع بموقع اس علاقہ کے باشندوں کی ان امور میں رہنمائی کرنابھی ضروری ہے جس سے وہ ایک باعزت اور محفوظ شہری کی حیثیت سے زندہ رہ سکیں، مولانا نے اپنے صحافتی بیان میں مزید کہاکہ اس وقت NRپPاور NRCکا مسئلہ ہمارے سامنے ہے ، ہر مسجد کے ذمہ دار کو چاہئے کہ وہ اس سلسلہ میں شعور بیداری کا فریضہ انجام دیں تاکہ مستقبل میں ان کے علاقہ کے کسی بھی فرد کی شہریت کے سلسلہ میں الجھن اور تشویش باقی نہ رہے مساجد کے ذمہ داران اپنی قومی ذمہ داری کو محسوس کریں اور اس سلسلہ میں جو ذی صلاحیت افراد معلومات رکھتے ہیں ان سے رجوع ہوں اور مساجد کے منبر ومحراب سے ان امور کے سلسلہ میں وضاحت کرنے کی ائمہ وخطباء کو ترغیب دیں،ظاہر ہے کہ ہر مسجد کے صدر یا سکریٹری یا نائب صدر وخازن کی اپنی گھریلوذمہ داریاں ہیں ، ملازمتین اور کاروبار ہیں لیکن اگر یہ حضرات پوری فکر کے ساتھ تھوڑا سا وقت ملت کے ان امور کے سلسلہ میں دیں تو ان شاء اللہ ملت کا بہت بڑا فائدہ ہوگا ، ان دنوں میونسپل الیکشن کے پیش ِ نظر ووٹر لسٹ میں ناموں کے اندراج کا عمل تیزی سے جاری ہے اس سلسلہ میں بھی اپنے علاقہ میں بسنے والے افراد کو متوجہ کریں ، ہمیں اس ملک میں ایک معزز شہری کی حیثیت سے ان تمام حقوق کے ساتھ جینا ہے جو حقوق ہمیں ایک ہندوستانی شہری کی حیثیت سے ملتے ہیں ، اگر اس سلسلسہ میں ذمہ داران مساجد و ائمہ وخطباء غافل رہیں گے تو اس کاخمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑے گا ۔
اس سلسلہ میں مساجد کے ذمہ داران رہنمائی کے طلبگار ہوں تو وہ مندرجہ ذیل نمبر وںپر ربط کریں
 ان کی رہنمائی کی جائیگی

«
»

تری صورت سے کسی کی نہیں ملتی صورت

بیماری آزمائش ہےاور تندرستی ہزار نعمت!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے