منگلورو : دریائے فالگنی میں مچھلیاں مردہ پائیں گئیں ، عوام میں تشویش

منگلورو : کلور کے رائی کٹے علاقے کے قریب دریائے فالگنی میں بہنے والے ایک ندی میں کئی مچھلیاں مردہ پائیں گئیں ہیں جس سے عوام میں شدید غصہ پایا جارہا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق ٹہرے پانی میں بدبو پھیلی ہوئی ہے اورامکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اسی کی وجہ سے مچھلیاں مردہ پائیں گئیں ، اس معاملے کے منظر عام پر آنے کے بعد سنگین ماحولیاتی خدشات بھی پیدا ہوئے ہیں۔

 اطلاعات کے مطابق یہ حالت ایک ہفتے سے زائد عرصے سے برقرار ہے-مقامی باشندوں کا الزام ہے کہ اس علاقے کے کارخانے کئی سالوں سے غیر قانونی طور پر صنعتی فضلے کو متعدد ندیوں میں خارج کر رہی ہیں جو بالآخر دریائے فالگونی میں ضم ہو جاتی ہیں۔ بارہا احتجاج اور شکایات کے باوجود حکام کی جانب سے کوئی موثر کارروائی نہیں کی گئی۔

ماحولیاتی کارکن منیر کٹی پالا نے میڈیا کو بتایا کہ صورتحال اب خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے، جس سے دریا کے ماحولیاتی نظام اور صحت عامہ کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ اس کی فوری تحقیقات کرے اور اس معاملے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی شروع کرے۔