مکتب جامعہ اسلامیہ موسیٰ نگر، بدریہ کالونی بھٹکل میں شعبہ حفظ کا آغاز ،

بھٹکل(فکروخبرنیوز) جامعہ اسلامیہ بھٹکل اپنے پچاس سالہ تعلیمی کنونشن کے بعد تعلیمی ترقی کے یکے بعد دیگرے مرحلے طئے کرتا جارہا ہے۔ اس کی سب سے بڑی مثال جامعہ میں طلبہ کی بڑھتی تعداد ہے جس کے پیشِ نظر شہر کے مختلف علاقوں میں مکاتب قائم کیے جارہے ہیں۔ مکتب جامعہ اسلامیہ موسیٰ نگر ، بدریہ کالونی بھٹکل میں ابھی کچھ مدت سے شعبۂ حفظ کے قیام کی اشد ضرورت محسوس کی جارہی تھی جس کے پیشِ نظر آج بروز اتوار شعبۂ حفظ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا مقبول احمد ندوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اللہ کا بڑا فضل ہے کہ اس نے موسیٰ نگر ، بدریہ کالونی میں مکتب جامعہ کا قیام ہوا اور اس کے ذریعہ سے نئی نسل میں تعلیمی اور دینی بیداری پیدا ہورہی ہے۔ مولانا نے قرآن مجید کی تعلیم پر ملنے والے انعامات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ والا بننے کے لیے دوذرائع ہیں یا تو وہ قرآن مجید کی تعلیم حاصل کریں یا پھر وہ قرآن کی تعلیم دلانے والے ہوں۔ خوش نصیب ہیں وہ افراد جوان میں شامل ہوتے ہیں۔ مولانا نے جامعہ کی مختصراً خدمات پر بھی روشنی ڈالی۔

اس موقع پر صدر جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا عبدالعلیم صاحب قاسمی٬ ناظم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا طلحہ صاحب ندوی اور دیگر ذمہ داران میں مولانا محمد الیاس ندوی وغیرہ نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس حفظ کے پہلے درجہ میں زیر تعیلم طلبہ مبارکباد پیش کی۔

تقریب کا آغاز محمد عائد بن نعیم شیخ کی تلاوتِ کلام پاک سے ہوا اور محمد ایان بن ہدایت نے نعتِ رسول ﷺ پیش کی۔ مکتب کے ہونہار طلبہ میں محمد شاہد بن شکیل اور محمد فرحان بن الیاس نے اردو زبان میں تقاریر پیش کیں،جبکہ محمد یونس بن جمال نے فصیح عربی زبان میں تقریر کر کے سامعین سے داد تحسین حاصل کی۔ اسی طرح محمد شایان بن شفیع، محمد سفیان بن ابراہیم اور محبوب علی بن سلیم نے اسمائے حسنیٰ بہترین انداز میں پیش کیا۔

تقریب میں ذمہ داران جامعہ اسلامیہ بھٹکل، تینوں مکاتب کے صدر مدرسین، محلہ کے معزز ذمہ داران، طلبہ کے سرپرستان، اور مکتب کے اساتذہ کرام کی بڑی تعداد شریک رہی۔

بھٹکل انجمن ویمن کالج کی طالبہ عائشہ بنت مولانا جعفر ندوی کی انگریزی نظموں پر مشتمل مجموعہ کا عمل میں آیا اجراء

بھٹکل میں شاندار ادبی تقریب کا انعقاد :  اشرف برماور کے شعری مجموعہ کی رسم اجرا – ڈاکٹر حنیف شباب کی تہنیت – محفل مشاعرہ