مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل تاریخ کے آئینہ میں

۱۹۱۹ ؁عیسوی میں انجمن اصلاح وترقی کے کچھ ممبران اس سے علیحدہ ہوئے، ۱۹۲۲ ؁عیسوی میں مجلس تنظیم کے تعاون سے ٹاؤن میونسپلٹی کونسل بھٹکل کا انتخاب عمل میں آیا اور عالی مقام محترم اسماعیل بن حسن صدیقا ہندا(I.H.Siddiq) اس کے صدرمنتخب ہوئے، ۱۹۳۰ ؁ عیسوی میں مجلس تنظیم بھٹکل کاانتخاب عمل میں آیا، جس میں مندرجہ ذیل عہدیدارمنتخب ہوئے۔ صدرمحترم اسماعیل بن حسن صدیقا (I.H.Siddiq)، نائب صدراول محترم محمدحسین بن محی الدین کولیا،نائب صدردوم محترم ابوبکربن حاجی حسن قاضیا(اباؤ)،
جنرل سکریٹری محترم سیدمحی الدین بن سیدمحمدسیدمحی الدینا(انباری)،سکریٹری محترم عبدالقادربن شمس الدین معلم(بعدہ محترم شاہ الحمیدباشاہ بن حاجی محمد محتشم(منڈے)،خازن محترم محی الدین باشاہ بن ابوبکردامداابو، اسی دوران انجمن اصلاح وترقی کا انتخاب عمل میں آیا، جس کے عہدیداران اس طرح منتخب ہوئے، صدر محترم اسماعیل حسن صدیقا(I.H.Siddiq)،جنرل سکریٹری محترم محمدحسن باپاعلیگ بن محمداسماعیل خطیب،سکریٹری محترم محی الدین باشاہ بن ابوبکردامداابو،خازن محترم حسین صراف شاہ بندری،
۱۹۳۱ ؁عیسوی میں ٹاؤن میونسپلٹی کونسل بھٹکل کا انتخاب عمل میں آیا،تنظیم کے تعاون سے محترم اسماعیل حسن صدیق (I.H.Siddiq)صدر منتخب ہوئے۔۱۹۳۲ ؁عیسوی میں مجلس تنظیم بھٹکل اور انجمن اصلاح وترقی بھٹکل کو مدغم کرکے مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کانام دیا گیا،محترم اسماعیل بن حسن صدیقا(I.H.Siddiq)کو صدرمنتخب کیاگیا، اور ائیکری عبدالقادرباشاہ کو جنرل سکریٹری منتخب کیاگیا۔۱۹۳۵ ؁عیسوی میں مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کا انتخاب عمل میں آیا، محترم اسماعیل بن حسن صدیقا(I.H.Siddiq) صدر اورعبدالقادر معلم جنرل سکریٹری منتخب ہوئے۔ ۱۹۳۷ ؁عیسوی میں تنظیم کے تعاون سے محترم اسماعیل بن حسن صدیقا(I.H.Siddiq) ممبئی اسمبلی میں (M.L.A)منتخب ہوئے۔۱۹۳۸ ؁عیسوی میں مجلس اصلاح وتنظیم کا انتخاب عمل میں آیا، محترم سیدمحمدبن سیدابوبکرمولانا صدر اورمحترم عبدالقادرباشاہ دامدابڈورجنرل سکریٹری منتخب ہوئے۔۱۹۴۱ ؁عیسوی میں مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کا انتخاب عمل میں آیا ، محترم سیدمحمدبن سیدابوبکرمولانا صدر اور محترم عبدالقادرباشاہ دامدابڈورجنرل سکریٹری منتخب ہوئے۔۱۹۴۳ ؁عیسوی میں تنظیم کے تعاون سے عبدالقادرمعلم ٹاؤن میونسپلٹی کونسل کے صدرمنتخب ہوئے۔۱۹۴۴ ؁عیسوی میں مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کا انتخاب عمل میں آیا،محترم سیدمحمدبن سیدابوبکرمولانا صدر اور محترم عبدالقادرباشاہ دامدابڈورجنرل سکریٹری منتخب ہوئے۔ ۱۹۴۶ ؁ عیسوی میں تنظیم کے تعاون سے محترم سیدمحی الدین سیدمحی الدینا(انباری)ٹاؤن میونسپلٹی کونسل کے صدرمنتخب ہوئے۔۱۹۴۶ ؁ عیسوی میں تنظیم کے تعاون سے جوکاکو حسن شمس الدین ممبئی اسمبلی میں M.L.A منتخب ہوئے۔۱۹۴۷ ؁عیسوی میں مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کا انتخاب ہوا، محترم سیدمحمدبن سیدابوبکر مولانا صدر اور حاجی بہاء الدین صدیقا (بوٹا)جنرل سکریٹری منتخب ہوئے۔۱۹۵۰ ؁عیسوی میں مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کا انتخاب عمل میں آیا، محترم جوکاکو حسن شمس الدین صدر اور عبدالقادرباشاہ دامدابڈورجنرل سکریٹری منتخب ہوئے۔۱۹۵۴ ؁عیسوی میں مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کا انتخاب عمل میں آیا، محترم جوکاکو حسن شمس الدین صدر اورمحترم عبدالقادرباشاہ دامدابڈورجنرل سکریٹری منتخب ہوئے۔۱۹۵۴ ؁عیسوی میں تنظیم کے تعاون سے جوکاکو حسن شمس الدین ٹاؤن میونسپلٹی کونسل بھٹکل کے صدرمنتخب ہوئے۔ ۱۹۵۷ ؁عیسوی میں مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کا انتخاب عمل میں آیا، محترم جوکاکو حسن شمس الدین صدر اورمحترم عبدالقادرباشاہ دامدابڈورجنرل سکریٹری منتخب ہوئے۔۱۹۵۷ ؁عیسوی میں تنظیم کے تعاون سے محترم جوکاکو حسن شمس الدین میسوراسمبلی میں M.L.Aمنتخب ہوئے۔ ۱۹۶۲ ؁عیسوی میں مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کا انتخاب عمل میں آیا، محترم سیدمحی الدین بن سیدابوبکرمولاناصدر، اور محترم عبدالقادرباشاہ دامدابڈورجنرل سکریٹری منتخب ہوئے۔۱۹۶۲ ؁ عیسوی میں تنظیم کے تعاون سے محترم جوکاکو حسن شمس الدین میسور اسمبلی میں M.L.Aمنتخب ہوئے۔۱۹۶۲ ؁عیسوی میں تنظیم کے تعاون سے محترم سیدمحی الدین سیدمحی الدینا(انباری)ٹاؤن میونسپلٹی کونسل بھٹکل کے صدر منتخب ہوئے۔۱۹۶۷ ؁عیسوی میں مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کا انتخاب عمل میں آیا، جس کواختلافات کی بنیاد پر منسوخ کیاگیا، اگست ۱۹۶۸ ؁عیسوی میں ایڈہاک تشکیل دی گئی، محترم محی الدین بن محمدامین منیری ایڈمنسٹریٹر،محترم سیدحسن بن سیدفقیہ سیدمحی الدینانائب ایڈمنسٹریٹر،محترم ابوبکربن محمدمیراں دامداابو نائب ایڈمنسٹریٹر،محترم محمدمولیٰ بن عبدالرزاق قاضیاممبر،محترم محمدمیراں بن محی الدین گوائی(بورنڈا)ممبرمنتخب ہوئے ، ۱۹۶۹ ؁عیسوی میں مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کا انتخاب عمل میں آیا، محترم محی الدین منیری صدر اور محترم ابوبکر دامداابو جنرل سکریٹری منتخب ہوئے۔۱۹۷۲ ؁عیسوی میں مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کا انتخاب عمل میں آیا، محترم محمدیحییٰ صدیقا بوٹا صدر اور محترم ابوبکر دامداابو جنرل سکریٹری منتخب ہوئے۔۱۹۷۲ ؁عیسوی میں تنظیم کے تعاون سے محمدیحییٰ صدیقا بوٹا کرناٹک اسمبلی میں M.L.A منتخب ہوئے۔۱۹۷۵ ؁عیسوی میں تنظیم کے تعاون سے محمدحسن صاحب دامدافقیہ ٹاؤن میونسپلٹی کونسل بھٹکل کے صدرمنتخب ہوئے۔۱۹۷۶ ؁عیسوی میں مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کا انتخاب ہوا، محترم محمدیحییٰ صدیقا بوٹا صدر اور کولا محی الدین کو باپا جنرل سکریٹری منتخب ہوئے۔۱۹۷۸ ؁عیسوی میں تنظیم کے تعاون سے محمدیحییٰ صدیقابوٹا کرناٹک اسمبلی میں M.L.Aمنتخب ہوئے۔۲۹؍اکتوبر۱۹۷۹ ؁عیسوی میں مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کا انتخاب عمل میںآیا،محترم محمدیحییٰ بن عمرصدیقابوٹاصدر،اورمحترم سیدعبدالعلیم لنکاجنرل سکٹریٹری منتخب ہوئے،۲۴؍اپریل۱۹۸۳ ؁عیسوی میں مجلس اصلاح وتنظیم کا انتخاب ہوا، محترم محمدیحییٰ بن عمرصدیقابوٹاصدر،اور محترم محمدمزمل قاضیاجنرل سکریٹری منتخب ہوئے،۱۱؍مارچ۱۹۸۷ ؁ عیسوی میں مجلس اصلاح وتنظیم کاانتخاب عمل میں آیا، احمدچڈوباپا مسباصدر،اور محمدمزمل قاضیاجنرل سکریٹری منتخب ہوئے، ۲؍ڈسمبر۱۹۹۰ ؁ عیسوی میں مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کا انتخاب عمل میں آیا، محمدحسن صاحب دامدافقیہ صدر، ڈاکٹربدرالحسن معلم جنرل سکریٹری منتخب ہوئے،۱۹۹۳ ؁عیسوی کے فسادات کے موقع پر مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل ورابطہ سوسائٹی بھٹکل کے اشتراک سے ریلیف کمیٹی تشکیل دی گئی، جس کے ممبران اس طرح ہیں۔(۱)محمدشفیع قاسمی ملپا(کنوینر)(۲)ڈاکٹر بدرالحسن معلم(نائب کنوینر)(۳)محی الدین منیری(۴)محتشم عبدالغنی(۵)صدیق محمدجعفری(۶)حسن شبر دامدابڈور(۷)محمدحسن صاحب دامدافقیہ(۸)محمدمزمل قاضیا(۹)ڈاکٹرسیدسلیم سیدمحی الدینا(۱۰)صلاح الدین کوبٹے (۱۱)عبداللّٰہ دامودی
۱۹۹۴ ؁عیسوی میں مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کا انتخاب عمل میں آیا،سیدمحی الدین برماورصدر،اور محمدیحییٰ دامداابوجنرل سکریٹری منتخب ہوئے، ۱۹۹۸ ؁عیسوی میں تنظیم کا انتخاب عمل میں آیا، سیدمحی الدین برماورصدر،اور محمدیحییٰ دامداابوجنرل سکریٹری منتخب ہوئے،۲۰۰۱ ؁ عیسوی میں تنظیم کا انتخاب عمل میں آیا، حسن شبردامدابڈورصدر،اور ڈاکٹربدرالحسن معلم جنرل سکریٹری منتخب ہوئے،۲۰۰۵ ؁ عیسوی میں تنظیم کا انتخاب عمل میں آیا،سیدمحی الدین برماورصدر،اور ڈاکٹرمحمدحنیف شباب جنرل سکریٹری منتخب ہوئے،۲۰۰۸ ؁عیسوی میں تنظیم کا انتخاب عمل میں آیا، ڈاکٹربدرالحسن معلم صدر، اور سیدخالد سیدجمال الدیناجنرل سکریٹری منتخب ہوئے، پھر سیداحمدپرویزبن سیدحسن سیدمحی الدینا(گوڑانی)جنرل سکریٹری منتخب ہوئے، ۲۰۱۲ ؁عیسوی میں تنظیم کا انتخاب عمل میں آیا، محمدمزمل قاضیا صدر اور محی الدین الطاف کھروری جنرل سکریٹری منتخب ہوئے۔
۱۹۳۲ ؁عیسوی سے ۲۰۱۴ ؁عیسوی تک کے نائب صدور: محترم عبدالقادرصاحبو بن ابوبکر قاسم جی،محترم محمدحسین بن محی الدین کولیا، محترم شیخ جفری بن برہان الدین شاہ بندری،محترم سیدمحی الدین بن سیدمحمدسیدمحی الدینا(انباری)،محترم حسن شمس الدین بن حسین بن حسن جوکاکو،محترم شمس الدین باشاہ بن عبدالرحمٰن شاہ بندری پٹیل،محترم اسماعیل بن حسین بن حسن دامداابو(بوڑئیے)،محترم عبدالقادربن شمس الدین معلم،محترم مولانا خواجہ بہاء الدین بن محمدامین اکرمی،محترم سیدعمربن سیدابوبکرمولانا،محترم ڈاکٹر علی بن شہاب الدین ملپا،مولانا محمودخیالؔ بن محمدقاسم، محترم عبدالقادرباشاہ بن محی الدین دامدابڈور،محترم عبدالقادرباشاہ بن محی الدین قاسم جی، محترم محمدحسن صاحب بن محمداسماعیل دامدافقیہ،محترم محمدامین چڈوبن محی الدین دامداابو،احمدچڈوباپابن محی الدین مسبا، عبدالغنی بن ابومحمدمحتشم علی باپو، محمدعلی بن محمداسماعیل گوائی،محمدمیراں بن محی الدین اسماعیل جی، حسن حاجی باپارکن الدینا کاڑلی، سیدعبدالرحیم ارشادبن سیدمحمد، محمدیونس بن محمدحسن باپاقاضیا، خواجہ بن محی الدین ناخواجوباپو، سیدعبداللّٰہ بن سیدابراہیم لنکا، محمدزبیربن عبدالغفورمسبا، محمدیوسف بن عبدالرحمٰن قاضی،محمدابراہیم بن محمدحسن باپاقاضیا، سیدعبدالعظیم بن سیدمحی الدین سیدمحی الدینا(انباری)، ڈاکٹرسیدسلیم بن سیدمحی الدین سیدمحی الدینا(انباری)، سیدخالدبن سیدبرہان الدین سیدجمال الدینا، سیدمحی الدین بن سیدجعفرسیدمحی الدینا (مارکیٹ)، محمداقبال بن حسام الدین ائیکری، سیداحمدپرویزبن سیدحسن سیدمحی الدینا(گوڑانی)، عنایت اللّٰہ بن حسن باپا شاہ بندری
۱۹۳۲ ؁عیسوی سے ۲۰۱۲ ؁عیسوی کے نائب سکریٹریان: محترم محمدامین چڈوبن محی الدین دمداابو،محترم شاہ الحمیدبن حاجی محمدمحتشم(منڈے)،محترم ماسٹر سیدحسین شبیربن سیدحسن سیدمحی الدینا،محترم عبدالقادرباشاہ بن محی الدین دامدابڈور،محترم شاہ الحمیدبن محی الدین ناخوارکن الدینا(حلوائی)،محترم سیدعمر بن سیدحسن برماور،محترم صلاح الدین کوبٹے،محترم سیدعلی بن سیدمحمدسیدمحی الدینا(انباری)،محترم ڈاکٹربدرالحسن بن عبدالقادرمعلم،محترم محمدعلی بن محمداسماعیل گوائی، عبدالسلام بن ابوالحسن دامداابو، حسن کوچوباپا بن اسماعیل رکن الدینا عرب، سیدعبدالقادربن سیداسماعیل سیدمحی الدینا، ڈاکٹرمحمدحنیف شباب، حسن شبربن حسین دامداابو، پرویزبن حسن قاسم جی،اشفاق بن محی الدین کاک محی الدینا، سیداحمدپرویزبن سیدحسن سیدمحی الدینا(گوڑانی)، الطاف حسین بن محمدنوراللّٰہ کھروری، مولوی عبدالرقیب بن خواجہ معین الدین محموجوباپو ، عتیق الرحمٰن بن اسماعیل چڈو شاہ بندری، عنایت اللّٰہ بن حسن باپاشاہ بندری، مولوی سیدزبیر بن سیدحسن سیدمحی الدینا(مارکیٹ)، محمدمیراں بن ابوالحسن صدیقا(ہندا)
اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ان تمام خادمان تنظیم کی خدمات کو قبول فرمائے اور بہتر سے بہتر صلہ عطافرمائے، آمین، تنظیم کے صدسالہ تقریب کے موقع پر دلی مبارکباد پیش ہے۔
۱۹۳۲ ؁عیسوی سے ۲۰۱۴ ؁عیسوی تک کے خازن: محترم محی الدین باشاہ بن ابوبکردامداابو، محترم عبدالغفوربن حسن بن اسماعیل مصبا، محترم محمدانصاربن عبدالغفورمسبا، محترم محمدمیراں بن محی الدین گوائی(بورنڈا)
۱۹۳۲ ؁عیسوی سے ۲۰۱۴ ؁عیسوی تک کے محاسب: محترم محمدمیراں کوزبھامنا(ڈاٹا)،محترم سیدمحی الدین بن سیدمحمدسیدمحی الدینا(انباری)،محترم عبدالقادربن شمس الدین معلم،محترم ابوبکربن محمدمیراں دامداابو،محترم شمس الدین بن عبدالرحمٰن محتشم کٹک، محترم ایس ایم سیدجعفر،محترم سیدخلیل الرحمٰن بن سیدعلی سیدمحی الدینا، محترم سیدمحی الدین بن سیدحسن برماور،محترم سیدمحمدباشاہ بن سیدمحی الدین سیدمحی الدینا(انباری)،محترم حسن شبربن محمدمیراں دامدابڈور ،محترم محمدمزمل بن محی الدین قاضیا ، محترم محی الدین صاحب بن اسماعیل کاک محی الدینا، محترم سیدمحمدجفری بن سیدعبدالرحمٰن سقاف سیدمحی الدینا ،محترم محی الدین الطاف بن محمدنوراللّٰہ کھروری، محترم سیدعبدالعظیم بن سیدمحی الدین سیدمحی الدینا(انباری)، محترم مولوی عبدالرقیب بن خواجہ معین الدین محموجوباپو ،محترم سیدعبدالقادربن سیداسماعیل سیدمحی الدینا،محترم مولوی سیدزبیربن سیدحسن سیدمحی الدینا(مارکیٹ)، محترم محمدصدیق بن قادرمیراں دامدافقیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے