ویڈیو وائرل : بس روک کر نماز پڑھنے والے ڈرائیور کو کے ایس آر ٹی سی نے کیا معطل

کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ایک ڈرائیور کو دورانِ ڈیوٹی بس روک کر نماز ادا کرنے پر معطل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے کے بعد یہ کارروائی عمل میں آئی۔ یہ واقعہ 29 اپریل کو ہاویری کی طرف جانے والی ایک بس میں پیش آیا، جہاں کے ایس آر ٹی سی کے ڈرائیور نے بس روک کر مسافروں کے درمیان نماز ادا کی۔ اس منظر کو ایک مسافر نے اپنے موبائل فون میں قید کر کے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دیا، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔ ویڈیو منظر عام پر آتے ہی کرناٹک کے وزیر ٹرانسپورٹ رام لنگا ریڈی نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے شمال مغربی کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (این ڈبلیو کے آر ٹی سی) کی منیجنگ ڈائریکٹر پریانگ ایم کو فوری جانچ کے احکامات دیے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ اگر ڈرائیور قصوروار پایا جائے تو اس کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے اور آئندہ اس قسم کے واقعات کو روکنے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ حکومت کے احکامات کے بعد ہاویری ڈپو سے تعلق رکھنے والے ڈرائیور اے آر مُلّا کو ابتدائی جانچ کے بعد معطل کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق انہوں نے ہانگل سے وشالگاڑ جانے والی بس کو راستے میں روک کر مسافروں کے درمیان بیٹھ کر نماز ادا کی، جو سروس قواعد کی خلاف ورزی ہے۔ضلع ڈویژنل کنٹرول آفیسر وجے کمار کی جانب سے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے سیکیورٹی ونگ کو جانچ سونپی گئی تھی۔ جانچ رپورٹ کی بنیاد پر ڈرائیور کی معطلی کا حکم جاری کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اگرچہ ہر شہری کو مذہبی آزادی حاصل ہے، لیکن عوامی خدمات انجام دیتے وقت سرکاری ملازمین پر لازم ہے کہ وہ قواعد و ضوابط کی پابندی کریں اور دورانِ ڈیوٹی کسی قسم کی مذہبی سرگرمی سے گریز کریں، تاکہ خدمات میں خلل نہ آئے۔

آج سے اے ٹی ایم  سے پیسہ نکالنا ہوا مہنگا ، کمرشیل سلنڈر کی قیمتوں میں معمولی کمی

ریاستی مردم شماری پر بی جے پی چراغ پا ، آر اشوک نے کہی یہ بڑی بات! 150 کروڑ روپیے خرچ کرکے تیار کی جانے والی رپورٹ کا انجام کیا ہوگا؟؟