ختم نبوت وناموس رسالت

از : محمد شرف عالم قاسمی کریمی

ختم نبوت. وناموس رسالت. سے محبت کریں ٹوٹ کر.اور ان کے تحفظ کیلیے اپنے رب کےحضور روئیں پھوٹ کر. سراپا رحمت. مجسم برکت. اور پیکر پیار. وشفقت. محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم ) کي ختم نبوت. وناموس رسالت. کي غیرمعمولي عظمت. وحرمت. اور گوناگوں تقدس. ورفعت. کے پس منظر. وپیش نظر. ہم مسلمانوں. وایمان والوں. کو چاہیے کہ ان کے تحفظ. ودفاع کے لیے ہر طرح کي جاني ومالي قرباني دیں؛ اور تحفظ ختم نبوت. وناموس رسالت. سے محبت کریں ٹوٹ کر. اور اس سب سے بڑي سعادت کے ہاتھ آنے کیلیے راتوں میں اپنے رب کے حضور روئیں پھوٹ کر؛ کیونکہ یہي اسلام کي سب سے بڑي ضرورت ھے؛ یہي دین خداوندي. وشریعت محمدي. کي سب سے بڑي خدمت ھے؛ جس پر اسلام کے وجود. وبقا. اور نبوت محمدي کے تاقیامت. وتاآخرت. جاري. وساري. رہنے کا دارومدار. اور انحصار. ھے ؛
”ألیوم أکملت لکم دینکم وأتممت علیکم نعمتي ورضیت لکم الاسلام دینا“ اور ”إن الدین عند اللہ الاسلام“ اور ”ومن یبتغ غیر الإسلام دینا“ قرآني آیات اور حدیث شریف ”أنا خاتم النبیین لا نبي بعدي“ میں اسي ابدي. وسرمدي. حقیقت کا اعلان. وبیان. ھے؛ لہذا آخري نبي خاتم المرسلین محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسي نئے نبي ورسول کے آنے کا تصور کرنا بھي سب سے بڑا ظلم. انتہاء درجے کاپاپ. اور اسلام. وشریعت خیرالانام. (صلی اللہ علیہ وسلم) کو زندہ دفن کرنا ھے؛ اور ہر اعتبار سے ان کو غیر معتبر. وغیر مستند. کردیناھے؛ اس سب سے بڑے شر. اور فتنے کي سرکوبي کرنا. وقت کا سب سے بڑا جہاد ھے؛ اور یہي سب سے بڑي عبادت. وسعادت. ھے؛ اللہ اس سعادت کے لیے ہمیں کرلے قبول. اور قادیانیت کو مکمل طور پر کردے برباد. اور فضول.
 آمین یاغفور یاودود

مضمون نگار کی رائے سے ادارہ کا متفق ہونا ضروری نہیں۔ 
مضمون نگار  آل انڈیا المعہد الاسلامي العربي کے بانی ہیں۔

08 جولائی 2020 (فکروخبربھٹکل)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے