خبر ہونے تک……..تازہ تبصرے

آزادی اظہار رائے کے نام پر ہونے والی یہ نام نہاد تقریب نہ تو اظہار رائے کی آزادی کے لیے تھی نہ اس کا کوئی تعلق ان اعلیٰ اقدار و روایات سے تھا جن کا امریکہ اور اہل مغرب مسلسل ڈھنڈوڑا پیٹا کرتے ہیں یہ کھلم کھلا پیغمبراسلامﷺ کی شان میں دانستہ گستاخی تھی۔ دنیا بھر کے ایک ارب سے زائد مسلمانوں کی دل آزاری کا معاملہ ہے جو کہ ہر اعتبار سے ایک بدترین جرم اور مسلمانوں کے لیے کسی بھی حالت میں ناقابل برداشت صورتحال ہے۔ 
امریکی شہر ڈلاس سے جو خبریں آرہی ہیں ان سے یہ واضح نہیں ہوتا کہ جن مظاہرین کو پولس کی گولی کا نشانہ بنایاگیا ہے وہ کون تھے یا تو دانستہ طو رپر ان کی شناخت کو کسی مصلحت یا پھر کسی سازش کے تحت معاملہ کو چھپایا جارہا ہے سچائی کچھ بھی ہو ہمیں اس سے بحث نہیں جو خون خرابہ ہوا اس کے لیے وہ ذہنیت ذمہ دار ہے جو مسلمانوں کی دل آزاری میں مسرت محسوس کرتی ہے۔ 
فرانس کی مزاحیہ میگزین شارلی ایبڈو کے سانحہ کے بعد کم از کم مغرب کو ہوش میں آجانا چاہیے تھا لیکن ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اہل مغرب بالخصوص وہ شرپسند طبقہ جو امن وانسانیت کا دشمن ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی طاقتور بھی ہیں اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہا ہے۔ 
امریکہ اورمشرق ومغرب کے شرپسندوں کو اچھی طرح معلوم ہے کہ مسلمان اس حرکت کوہرگز ہرگز برداشت نہیں کرسکتے اور ان کا مشتعل ہونا لازمی ہے جب بھی ایسی کوئی گستاخانہ حرکت دنیا کے کسی بھی کونے میں ہوئی ہے مسلمانوں نے ہمیشہ آگے بڑھ کر ناموس رسالت کے تحفظ کے لیے جان عزیز کا نذرانہ پیش کیا ہے اور گستاخوں کو کیفر کردار تک پہنچایا ہے یہی وجہ ہے کہ شان رسالت میں گستاخی کرنے والے دنیا کے کسی بھی کونے کسی بھی بھیس میں چھپے ہوئے ہوں آبروئے رسالت پر جان نثار کرنے والے مسلمان ہمہ وقت ان کے تعاقب میں رہتے ہیں اور ان کے سروں پر موت کا سایہ منڈلایا رہتا ہے۔ 
پیغمبراسلام ﷺ کی شان میں گستاخی نہ تو آزادی اظہار رائے ہے نہ جمہوریت اور روشن خیالی ہے سیدھی شرپسندی ہے جس طرح یوروپ میں نازی ازم کی حمایت اور ہولوکاسٹ پر شک وشبہ کا اظہار کرنا جرم ہے اور اس کی پاداش میں بہت سے اسکالر اور محققین جیلوں میں سڑ رہے ہیں وہاں اسلام اور پیغمبراسلام ﷺ کی شان میں گستاخی کو بھی جرم قرار دے دیاجاناچاہیے ورنہ عمل اور رد عمل کا سلسلہ ہمیشہ جاری رہے گا۔ 


بھانڈوپ میں چرچ میں میں توڑ پھوڑ سے سنسنی 

ایک نوجوان گرفتار، مفرور ملزم کی تلاش جاری 

ممبئی،۴؍ مئی: بھانڈوپ علاقہ میں دو حقیقی بھائیوں نے شب میں ایک بجے کے قریب ’’سینٹ انتھونی چرچ‘‘ میں توڑ پھوڑ کی، اس واردات کی وجہ سے کرسچن کمیونٹی میں زبردست غصہ ہے اور لوگوں نے ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کرنے کامطالبہ کیا، دوسری طرف بھانڈوپ پولس نے 32سالہ خاتون پری سیلوراج کی شکایت پر ملزم پاؤلراج ناڈر (21)کو گرفتارکرلیا، جبکہ پولس اس کیس میں گرفتار ملزم کے بھائی دنکرن ناڈر کو سرگرمی سے تلاش کررہی ہے۔ بھانڈوپ پولس نے اس معاملے میں ملزمین کے خلاف سی آر نمبر247/2015دفعات336؍ 295؍ 298؍ (2)506؍34کے تحت کارروائی کی ہے، پولس کے مطابق دونوں نوجوان شب میں ایک بجے کے قریب چرچ میں گئے اور وزنی ہتھیار سے سینٹ اینتھونی کا پتلا توڑ دیا اور کیبن کا شیشہ بھی توڑ ا دوسری طرف شکایت کنندہ ملازمہ پری سیلوراج نے جب ملزمین کو منع کیا تو اس نے متاثرہ خاتون کو دھمکی دی اور چرچ کے فادر کو دھمکیاں دیں، بھانڈوپ پولس نے چرچ کے اطراف پہرہ لگادیا ہے اور پولس گرفتار ملزم سے مزید تحقیقات کررہی ہے۔ پولس نے بتایاکہ علاقہ میں امن وامان ہے، دریں اثناء پولس یہ معلوم کرنے کے لیے کوشاں ہے کہ ملزمین نے اس طرح کی واردات کیوں انجام دی؟ ۔ 


سینئر پولس انسپکٹر ولاس جوشی قتل کیس 

مہلوک ملزم پولس اہلکاروں کے مکان پر کرائم برانچ خیمہ زن 

پولس اہلکاروں کی میڈیکل جانچ کی جائے گی: پولس کمشنر راکیش ماریا 

ممبئی، ۴؍مئی: واکولہ پولس اسٹیشن کے سینئر پولس انسپکٹر ولاس جوشی قتل کیس کی جانچ کرائم برانچ نے شروع کردی ہے اور آج دن میں کرائم برانچ یونٹ آٹھ کے سینئر پولس انسپکٹر دیپک پھٹا نگرے اپنے ماتحت پولس افسران کے ساتھ مہلوک اسسٹنٹ پولس انسپکٹرا ور ملزم دلیپ شرکے کے مکان واقع کالینہ پہنچے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق کرائم برانچ کی ٹیم اے ایس آئی دلیپ شرکے کی بیوی او ربچوں سے تفصیلات حاصل کرے گی اورکرائم برانچ ملزم دلیپ شرکے کے پڑوسیوں سے بھی اس کے بارے میں معلومات حاصل کرے گی۔ ذرائع کے مطابق جانچ ٹیم واکولہ پولس اسٹیشن کے پولس افسران اور پولس اہلکاروں سے بھی جانکاری حاصل کرے گی کہ آیا مہلوک اے ایس آئی دلیپ شرکے کی دماغی حالت کس طرح تھی اور اس کی کارکردگی کیسی تھی؟ ذرائع نے بتایاکہ جانچ ٹیم مہلوک پولس اہلکار دلیپ شرکے کی سروس ڈائری بھی چیک کرے گی کہ سروس ڈائری میں اے ایس آئی دلیپ شرکے کے خلاف کس طرح کے ریمارکس ہیں؟ عیاں رہے کہ 2مئی کو شب میں اے ایس آئی دلیپ شرکے نے واکولہ پولس اسٹیشن میں اپنے سینئر پولس انسپکٹر ولاس جوشی کو گولی مار کر قتل کردیا اور دلیپ شرکے نے ولاس جوشی کے آرڈلی کو زخمی کردیا اور اس کے بعد دلیپ شرکے نے 9ایم ایم سروس ریوالر سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی تھی۔ اس بھیانک واردات کی وجہ سے ممبئی پولس سکتہ میں ہے اور اعلیٰ پولس افسران حیران ہیں۔ دوسری طرف پولس کمشنر راکیش ماریا کی نگرانی میں جانچ جاری ہے اور اب ان پولس اہکاروں کی فہرست تیار کی جارہی ہے جن کی دماغی حالت ٹھیک نہیں ہیں یا پھر وہ بیمار ہیں۔ جبکہ پولس کمشنر راکیش ماریا نے سبھی پولس افسران اور پولس اہکاروں کی میڈیکل جانچ کرانے کا حکم دیا ہے اور اب ممبئی پولس کے سبھی اہلکاروں کی طبی جانچ کی جائے گی اور ماہرین پولس اہلکاروں سے روبرو بات کرکے ان کے مسائل حل کرنے کے بارے میں اعلیٰ پولس افسران کو رپورٹ دیں گے۔ 


ناراض گاؤں والوں کا راستہ روکو آندولن 

جنیر میں تیندوے کا حملہ 

ڈھائی سالہ بچے کو والدین کے سامنے سے گھسیٹ کر لے گیا 

پونہ،۴؍ مئی: ضلع کے جنیر علاقہ میں تیندوے کے حملے سے زخمی ہوئے ڈھائی سال کے بچے کی آج موت ہوگئی، پچھلے پندرہ دنوں کے درمیان تیندوے کے ذریعے لوگوں پر حملہ کرنے کا یہ تیسرا معاملہ ہے، اس موت سے ناراض گاؤں والوں نے محکمہ جنگلات پر لاپروائی کا الزام لگاتے ہوئے احمد نگر کلیان ہائی وے جام کرکے مظاہرہ کیا۔ راستہ روکے جانے کی وجہ سے کلیان جارہے مسافروں کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا، جنیر تحصیل کے دیگوڑ گاؤں میں اتوار کو دیر رات 10.30بجے تیندوے نے ڈھائی سال کے سائی منڈلک نامی بچے پر اچانک حملہ کردیا۔ سائی منڈلک اپنے والدین کے ساتھ گھر کے باہر آنگن میں بیٹھا ہوا تھا، تیندوا سب کے سامنے سے اسے گھسیٹ کر لے گیا، اس کے والدین نے شور مچایا اور علاقے کے لوگوں کو آگاہ کیا۔ لیکن تب تک بہت دیر ہوچکی تھی، کچھ دن پہلے بھی اسی طرح کے واقعے میں ایک بچے کی تیندوے کے حملے سے موت ہوچکی تھی۔ لیکن ہفتے کے اندر ایک اور بچے کی موت سے ناراض گاؤں والوں نے محکمہ جنگلات پر لاپروائی کا الزام لگاتے ہوئے مظاہرہ کیا۔ اس مظاہرہ کے دوران ہائی پر ایک گھنٹے تک آمدورفت ٹھپ رہی۔ پولس اور محکمہ جنگلات کے افسران کے تیقن کے بعد یہ مظاہرہ ختم کیاگیا۔ 

«
»

خبر ہونے تک …..

آر.ایس.ایس. کی ذہنیت اورمسلم خواتین مجاہد آزادی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے