بھٹکل(فکروخبرنیوز) ’ادارہ ادبِ اطفال بھٹکل‘ کے شعبہ ’کاروانِ شباب‘ کی جانب سے ہندوستانی مسلم حکمرانوں کی عظیم تاریخ پر مبنی ایک شاندار اور انوکھا ویڈیو ڈاکیومنٹری مقابلہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس مقابلے کا بنیادی مقصد تاریخِ ہند کو جدید انداز میں نئ نسل کے سامنے پیش کرنا اور نوجوانوں کے اندر تاریخی شعور و تخلیقی صلاحیتوں کو بیدار کرنا ہے۔
ذمہ داران کے مطابق اس مقابلے میں گوا سے لے کر منگلورو تک کے تمام علاقوں میں مقیم مرد و خواتین بغیر کسی مذہبی تفریق کے حصہ لے سکتے ہیں۔ مقابلے کے لیے منتخب موضوعات میں اورنگ زیب عالمگیر، مظفر شاہ گجراتی، علاء الدین خلجی، قطب الدین ایبک اور ٹیپو سلطان جیسے عظیم حکمران شامل ہیں۔ شرکاء اردو، ہندی یا انگریزی زبان میں اپنی ڈاکیومنٹری ویڈیوز تیار کر کے 30 نومبر 2026ء تک جمع کروا سکتے ہیں۔
کاروانِ شباب کی جانب سے مقابلے میں نمایاں مقام حاصل کرنے والوں کے لیے پرکشش نقد انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔ پہلے مقام کے لیے 12,000 روپے، دوسرے مقام کے لیے 10,000 روپے جبکہ تیسرے مقام کے لیے 8,000 روپے کے نقد انعامات رکھے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں، دیگر 10 بہترین شرکاء کو اعزازی انعامات سے بھی نوازا جائے گا، جس سے کل انعام کی رقم 55,555 روپے بنتی ہے۔ دلچسپی رکھنے والے افراد دی گئی لنک یا QR کوڈ کے ذریعے رجسٹریشن کروا کر اپنی اندراجی کارروائی مکمل کر سکتے ہیں۔
https://forms.gle/9b88rrUYu1mehcmM8





