کرناٹک : ایس ایس ایل سی کے نتائج 62.34 فیصد ، 22 طلبہ وطالبات نے حاصل کیے سو فیصد نمبرات

بھٹکل (فکروخبرنیوز) ریاست بھر کے ایس ایس ایل کے نتائج کا کل اعلان ہوا۔ وزیر مدھوبنگارپا نے بنگلورو میں اس کا باضابطہ طور پر اعلان کرتے ہوئے بتایا اس سال ریاست بھر کا نتیجہ 62.34 رہا جو سالِ گزشتہ کے مقابلہ میں نو فیصد زیادہ رہا۔ امسال کل 22 طلبہ وطالبات نے 625 میں سے 625 نمبرات حاصل کیے یعنی کا 22 طلبہ وطالبات کا نتیجہ سو فیصد رہا۔

ایس ایس ایل سی کے امتحانات 21 مارچ سے 4 اپریل کے درمیان ریاست کے متعدد مراکز میں منعقد ہوئے تھے۔ اس سال بورڈ کے امتحانات میں تقریباً 9 لاکھ طلبہ شریک ہوئے۔

شہری علاقہ جات: 3,35,446 طلباء میں سے 2,24,900 پاس ہوئے، جن فیصد 67.05 ہے جبکہ دیہی علاقوں: 4,55,444 طلباء میں سے 2,98,175 نے امتحان پاس کیا، جس کے نتیجے میں پاس ہونے کی شرح 65.47% رہی۔

ایس ایس ایل سی میں سب سے زیادہ نمبرات حاصل کرنے والوں کی تعداد کچھ یوں رہی۔

  • 625  نمبرات: 22 طلباء
  • 624  نمبرات: 65 طلباء
  • 623  نمبرات: 108 طلباء
  • 622  نمبرات: 189 طلباء
  • 621  نمبرات: 259 طلباء
  • 620  نمبرات: 327 طلباء

کشمیر میں پہلگام حملے پر سیاسی جماعتوں کے درمیان لفظی جنگ تیز

ایس ایس ایل سی امتحان کے نتائج میں ضلع بھر میں بھٹکل تعلقہ کو اول مقام ، علی پبلک اسکول سمیت آٹھ اسکولوں کے نتائج سو فیصد