بھٹکل (فکروخبر نیوز) کرناٹک میں کابینہ کی متوقع توسیع کے دوران ضلع اترا کنڑ کو ایک بار پھر ریاستی وزارت میں نمائندگی نہ ملنے کی اطلاعات کے بعد سیاسی حلقوں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھٹکل کے رکنِ اسمبلی منکال وئیدیا کا نام ممکنہ وزراء کی فہرست میں نمایاں طور پر زیرِ غور تھا، تاہم آخری مرحلے میں ان کا نام فہرست سے خارج کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ میں شمولیت کے لیے منکال وئیدیا کے امکانات روشن سمجھے جا رہے تھے لیکن آخری لمحات میں پارٹی ہائی کمان نے مبینہ طور پر ایس ایس ملیلکارجن کو کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس تبدیلی کے بعد ضلع اترا کنڑ، بالخصوص بھٹکل کے کانگریس کارکنوں اور منکال وئیدیا کے حامیوں میں شدید مایوسی پائی جا رہی ہے۔
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اترا کنڑ رقبے، آبادی اور سیاسی اہمیت کے اعتبار سے ریاست کا ایک نمایاں ضلع ہے، تاہم اس کے باوجود اسے مسلسل ریاستی کابینہ میں مناسب نمائندگی اس مرتبہ کی توسیع میں نہیں مل پائی۔




