بنگلورو(فکروخبرنیوز) کرناٹک حکومت کی جانب سے سرکاری بسوں کے کرایوں میں اضافے کے بعد اب یومیہ اور ماہانہ سفر کرنے والے عام شہریوں اور ملازمین کو ایک اور بڑا جھٹکا لگا ہے۔ کے ایس آر ٹی سی (KSRTC) بسوں کے کرایوں میں اضافے کے فوری بعد بس پاسز کی قیمتوں میں بھی ۲۳ فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے، جس سے روزانہ سفر کرنے والے مسافروں کی جیب پر شدید اثر پڑنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
تازہ اطلاعات کے مطابق سرکاری بسوں کے ذریعہ روزانہ سفر کرنے والوں کو اب پاس کے لیے 23 فیصد اضافی رقم ادا کرنی ہوں گے جس کے بعد یہ عوام پر ایک اضافی معاشی بوجھ تصور کیا جارہا ہے۔ پاس کے ذریعہ بیس اسٹیجیس تک سفر کیا جاسکتا ہے جس کی مسافت تقریباً 100 کلومیٹر ہوتی ہے۔ جنرل پاس کے لیے کم سے کم کرایہ 520 سے 640 تک پہنچ گیا ہے جبکہ سینئر سیٹیزن کے لی 465 سے 570 تک پہنچ گیا ہے۔ بیسوں اسٹیج کے لیے زیادہ سے زیادہ کرایہ 3220 سے 3960 روپیے تک اضافہ ہوا ہے اور سینئر سیٹیزن کے لیے 2900 سے بڑھ کر 3570 ہوگیا ہے۔




