کامیاب تین سال کی تکمیل کے موقع پرادارے فکروخبر کو ابو مشعل کی منظوم تہنیت

جس کا ہر مضمون فکر انگیز خبریں تازہ تر 
شہر بھٹکل کا ہے رہبر ، رہبر فکروخبر 

سیدھی بات ایسی کہ ہر دل میں اتر جایا کرے 
ہے معالج کفر وشر کا نشتر فکروخبر 

بن گئے ہر دلعزیز انصار عزیز اس قدر 
کر گئے ہر دل میں گھر یہ دلبرِ فکروخبر 

وہ مدیر اعلیٰ ہاشم صاحب اگر 
کیوں نہ کہلائے وہ سب کے سرورِ فکروخبر 

ہاشم وانصار،الیاس و عبدِباری بالیقین 
جامعہ اسلامیہ کو گوہرِ فکروخبر 

شہسوار اچھے ہیں میداں سیاست کے کئی 
پر کوئی پرچہ نہ ٹہرا ہمسر فکروخبر 

اس میں کتنے شعراء و ادباء کے جوہر ہیں کھلے 
ہر نگارش جن کی گویا شہپرِ فکروخبر 

اک صحیفہ سے نہیں کم اپنا یہ اخبار آج 
ہے بجا دانش کدوں کا محورِ فکروخبر 

آسمانِ دین و دانش جن سے روشن آج ہیں، 
عبدباری اور الیاس اخترِ فکروخبر

اُردو دانِ روحِ صحافت حضرت ہاشم ہیں جب
ہیں انصارِعزیز جانِ دفترِ فکروخبر

صدر ادارے کے ہیں عبدباری و الیاس بھی
جان ملت ہیں یہ دونوں مصدرِ فکروخبر

اب دل نایاب سے نکلی ہے ہر حق یہ دعا 
مہکے پورے عالم میں بن کہ عنبر فکروخبر 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے