کم عمر نظر آنے والی خواتین کا بلڈ پریشر کم ہوتا ہے:تحقیق

 جس سے ان میں نا صرف قلبی مسائل خاص طور پر دل کا دورہ اور فالج کاخطرہ کم ہوتا ہے بلکہ زندگی بھی بڑھتی ہے۔نئی تحقیق میں بتایا گیا ہیکہ،کم عمر اور معصوم چہرہ رکھنے والی خواتین میں اپنی ہم عمر پختہ چہرہ رکھنے والی خواتین کی نسبت طویل زندگی جینے کا امکان موجود ہوتا ہے ۔لیڈین یونیورسٹی میڈیکل سینٹر نیدر لینڈ سے وابستہ ٹیم کا کہنا ہے کہ پہلی بارایک فرد کی متوقع عمرکو براہ راست جلد کی عمرکی رفتار کیساتھ منسلک کیا گیا ہے ۔تحقیق کے سربراہ ڈیوڈگن نے کہا کہ مطالعہ میں دل امراض اور ایک شخص کی متوقع عمر کیحوالے سیخطرات کو آگے بڑھانے میں بلند فشارخون کے تعلق کی نشاندھی کی گئی ہے اور پہلی بار نوجوان نظر آنے کو لوبلڈ پریشرسے منسوب کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلند فشار خون کے اثرات کو چہرے کی جھریوں سے منسلک نہیں کیا گیا ہے بلکہ بلند فشار خون چہرے پر پختگی کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے مزید تحقیق میں اس بات کا پتا لگایا جائے گا کہ بلند فشار خون سے چہرے کا کونسا حصہ زیادہ متاثر ہوتا ہے۔
تحقیق میں 514 بالغ افراد کو شامل کیا گیا جن کی اوسط عمر 63 برس تھی انھیں دل کا دورہ اورفالج کے خطرات کی شرح کے لحاظ سے دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ۔
جرنل آف جیرنٹولوجی میں شائع ہونے والی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عورتوں کے گروپ میں شامل ایسی خواتین جن میں دل کے مسائل کا خطرہ کم تھا وہ اپنی ہم عمرخواتین کی نسبت دو برس کم عمرنظر آئیں البتہ مردوں میں کوئی واضح فرق دکھائی نہیں دیا۔
رپورٹ کے نتائج میں بتایا گیا کہ طویل عمر کے حامل خاندانوں سے تعلق رکھنے والے مرد اپنے ہم عمر مردوں کے مقابلے میں جن کا تعلق اوسط حیات رکھنے والے خاندانوں سے تھا 1 سے 4 برس تک کم عمر دکھائی دے رہے تھے اسی طرح طویل عمر رکھنے والے خاندانوں سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین دونوں کے چہرے پرجھریاں اوربڑھاپے کے اثرات کم نظر آئے ۔
ڈاکٹر گن نے کہا کہ تحقیق کے ابتدائی نتیجے سے یہ واضح ہوتا ہے کہ صحت مند زندگی گزارنے والے لوگوں کے چہرے کی جلد سست رفتاری سے بوڑھی ہوتی ہے اور خاص طور پر اس معاملے میں مرد زیادہ خوش قسمت ہوتیہیں جب کہ تحقیق کا نتیجہ صحت مند طرز زندگی کے اہم اضافی فوائد کے بارے میں بات چیت کی نئی راہیں کھولنے میں بھی مدد گار ثابت ہو گا۔
معاون تجزیہ کارڈیانا وین نے کہا کہ امید ہے کہ تحقیق کا نتیجہ لوگوں کو صحت مند طرز زندگی کی طرف راغب کرنے میں مددگار ثابت ہو گا اور خاص طور پر باقاعدگی سے بلڈ پریشر کا معائنہ کرنے کے حوالے سے لوگوں کو آگاہی فراہم کرے گا کیونکہ بلند فشار خون نا صرف صحت کو متاثر کرتا ہے بلکہ آپ کی ظاہری شکل وصورت پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے