نہایت ہی رنج و ملال کے ساتھ یہ خبر سنی گئی کہ فکروخبر بھٹکل کے مخلص اور خیر خواہ جناب سید نظام بڈور دامدا صاحب داعیِ اجل کو لبیک کہہ گئے ہیں۔ اناللہ وانا الیہ راجعون۔
مرحوم کا فکروخبر سے تعلق محض ایک رشتہ داری تک محدود نہیں تھا، بلکہ وہ ادارے کے بانی و ایڈیٹر انچیف مولانا سید ہاشم ایس ایم ندوی صاحب کے حقیقی ماموں ہونے کے ساتھ ساتھ ادارے کے ایک مضبوط ستون اور سچے ہمدرد تھے۔ مرحوم فکروخبر کے قیام کے ابتدائی دنوں سے ہی اس کے کاموں میں گہری دلچسپی رکھتے تھے اور ادارے کی صحافتی و ملی خدمات کو ہمیشہ بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔
فکروخبر کی ہر کامیابی پر ان کی حوصلہ افزائی اور قلبی خوشی ہمارے لیے ایک قیمتی سرمایہ تھی۔ ان کی وفات سے جہاں خاندان ایک شفیق بزرگ سے محروم ہو گیا ہے، وہیں فکروخبر نے بھی اپنا ایک مخلص قدر دان اور مشفق سرپرست کھو دیا ہے۔ ان کی کمی طویل عرصے تک محسوس کی جائے گی۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کے درجات بلند کرے، ان کی تمام حسنات کو قبول فرمائے اور انہیں اپنے خاص بندوں میں شامل فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ پسماندگان بالخصوص مولانا سید ہاشم صاحب کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین!
والسلام
شریکِ غم
ادارہ فکروخبر بھٹکل




