جماعت المسلمین کمٹہ کے نئے عہدیداران کا انتخاب

کمٹہ: جماعت المسلمین کمٹہ کا سالانہ اجلاس 9 مئی کو عشاء کی نماز کے بعد جامع مسجد کمٹہ میں منعقد ہوا جس میں سالانہ رپورٹ پیش کی گئی اور جماعت کی طرف سے جاریمنصوبوں پر بھی روشنی ڈالی۔

اسی نشست میں نئی انتظامیہ کا انتخاب بھی عمل میں آیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق جناب عبد الشکور صاحب کو صدر منتخب کیا گیا جبکہ جناب محمد محسن قاضی کو مسلسل تیسری مرتبہ جنرل سکریٹری منتخب کیا گیا ہے۔ ، نائب صدر کے عہدے پرجناب نذیر خان کوفائز کیا گیا ہے۔ جناب یاسین صاحب کو جوائنٹ سیکریٹری اور مہتاب علی کو آڈیٹر مقرر کیا گیا۔

دیگر منتخب مجلسِ عاملہ کے اراکین یہ ہیں:

          •        محمد عقیل قاضی

          •        امین صاحب

          •        امجد شیخ

          •        افتخار شیخ

          •        سلیم قاضی

          •        ڈاکٹر نظیم خان

          •        محبوب علی مجاور

فکروخبر بھٹکل جملہ عہدیداران اور مجلس عاملہ کے اراکین کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتا ہے۔

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن کے سابق صدر جناب نجف کھومی کی تہنیت میں اجلاس ،  انجمن حامی مسلمین بھٹکل کے وفد کی اسوسی ایشن کے ذمہ داران سے ملاقات

نسل کشی روکیں یا نسل کو ختم ہوتا دیکھیں : اقوام متحدہ