ہند کو چین اور پاکستان سے بہتر تعلقات قائم کرنے چاہیے

اس کے علاوہ اگر تعلقات بہتر بنانے کی کوشش ہے تو ان ممالک سے تعلقات بہتر بنانے چاہیے جن سے تعلقات خراب ہیں، جیسے چین، اگر ہندوستان کے وزیر خارجہ چین سے تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کرتی تو شاید آج چین کے ساتھ جو مذاکرات کو اہمتی حاصل نہیں ہے تو یہ حالت نہیں ہوتی، ہند۔چین تعلقات کو وزیر اعظم ہند کو بہتر سے بہتر بنانے چاہیے کیونکہ جتنے قومی مسائل یعنی زمینی تناعات چین کے ساتھ ہیں کسی دوسرے ملک کے ساتھ نہیں ہیں، چین سے بگڑے ہوئے معاملات کو راہ راست پر لانا ہند کے وزیر اعظم کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم ہند نے پاکستان کی جانب بہتر تعلقات کی کوشش کی تو اس میں ابھی تک کسی بھی طرح کی کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے کیونکہ پاکستان جس طرح بی جے پی حکومت سے قبل چل رہا تھا یعنی ہند کے خلاف جو اس کی دہشت گردانہ سرگرمیاں رہی ہیں وہ آج بھی مسلسل جاری ہیں، پاکستان کی ہند کے خلاف جارحیت میں کوئی کمی نہیں آئی ہے، اور ہندوستان کے ساتھ وہ غلط سیاسی حکمت عملی اپنائی ہوئی ہے جس کو ہندوستان برداشت نہیں کررہا ہے، ابھی حال میں ہی پاکستان نے ہند مخالف علیحدگی پسند لیڈروں کو اپنے یہاں مدعو کیا اس طرح کی ہند مخالف سرگرمیاں مزید بڑھ رہی ہیں ان کوئی کمی نہیں آئی ہے، ہندوستان کو اس بات پر غور کرنا ہوگا کہ اب تک پاکستان اور چین سے کسی بھی طرح ایسا کچھ محسوس نہیں ہوتا کہ ان دونوں مذکورہ ممالک سے ہندوستان سے تعلقات اچھے ہیں یعنی جس طرح کل تک جس طرحیہ دونوں ممالک ہند کی جانب دیکھتے تھے آج بھی اس طرح دیکھتے ہیں، جب پاکستان اور چین سے تعلقات استوار نہیں ہوسکے اور تنازعات کا کوئی حل نہیں نکل سکا تو ہندوستان کی غیر ممالک دورے بے کار ثابت ہوئے اور جہاں نہیں گئے وہاں اب تک تعلقات خراب کیوں ہیں۔

«
»

میں اسے کیا جواب دوں؟

صبر کرو ۔ بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے