ہمارے بعد جو بھی کوچۂ قاتل سے نکلے گا

کرم ایجنسی سے بھی نقل مکانی جاری ہے اورلوگوں کو خدشہ ہے کہ آئندہ چندروزمیں حالات کوئی بھی رخ اختیارکرسکتے ہیں جس کی وجہ سے لوگ تیزی کے ساتھ اپنے گھروں کوچھوڑنے پرمجبورہوگئے ہیں۔شمالی وزیرستان میں حکومتی کاروائی کے بعدشدیدخوف وہراس پایاجاتاہے اورمقامی لوگ مختصرمال واسباب کے ساتھ گھروں پرحسرت بھری نگاہ ڈال کر جنوبی وزیرستان ،ٹانک اورکرک کی جانب نقل مکانی کررہے ہیں۔
ادھرعصمت اللہ شاہین کونامعلوم افرادکی جانب سے فائرنگ کرکے قتل کرنے کے دوسرے دن جیٹ طیاروں نے میرعلی کے قرب وجوارمیں کئی مشتبہ ٹھکانوں کونشانہ بنایااورجونہی بمباری رکی،ہزاروں لوگوں نے ایک بارپھرٹانک ،بنوں،لکی مروت اورڈی آئی خان کی طرف پہاڑی راستوں سے نقل مکانی شروع کردی۔لوگوں نے گھروں میں اپناسامان بھی چھوڑدیاہے اوربے سروسامانی کی حالت میں خواتین ،بچے اوربوڑھے محفوظ مقامات کی تلاش میں سرگراداں ہیں تاہم صوبائی یاوفاقی حکومت نے ابھی تک ان افرادکیلئے کہیں بھی کوئی کیمپ قائم نہیں کیاجہاں ان درماندہ افرادکی دلجوئی ہوسکے البتہ وفاقی کابینہ نے جنرل ریٹائرڈعبدالقادربلوچ کی سربراہی میںآئی ڈی پیزکیلئے ایک کمیٹی قائم کردی ہے کیونکہ یہ تمام افرادخیبرپختونخواہ کے علاقوں میںآرہے ہیں اس لئے صوبائی حکومت کی مرضی کے بغیروفاقی حکومت وہاں کوئی کیمپ قائم نہیں کرسکتی جبکہ صوبائی حکومت نے ابھی تک پروونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کوکیمپ قائم کرنے یارجسٹریشن کی ہدایات جاری نہیں کی ہے۔ایک اطلاع یہ بھی ہے کہ ان حالات میں بے گھرافرادبھکر،ڈیرہ غازی خان،راجن پور،جام پور،پنجاب کے دیگراضلاع اورکراچی میں اپنے عزیزواقارب کی طرف جارہے ہیں۔ 
ادھر ان دنوں امن مذاکرات یاآپریشن کے بارے میں بدقسمتی سے مختلف عناصراپنی مخصوص سوچ اورایجنڈے کے مطابق اپنی مرضی کے مفروضے قوم کے سامنے پیش کررہے ہیں ۔ کوئی فوری آپریشن کی بات کررہاہے اورکوئی اب بھی آگ کوبجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔کسی کی ڈوری باہرسے ہلائی جا رہی ہے اورکئی تجزیہ نگارآنے والی تباہی کا ایسا نقشہ قوم کے سامنے رکھ رہے ہیں جس سے دل دہلے جارہے ہیں گویاقوم عجیب عذاب میں مبتلاہے۔جوآپریشن کے حامی ہیں نجانے وہ اس کاادراک کیوں نہیں رکھتے کہ اس سے قبل آپریشنز کاکیاحال ہوا۔سب جانتے ہیں کہ قصرسفید کے فرعون کی ایک ہی کال پرفاسق کمانڈونے ہتھیارپھینک دیئے اورامریکاکی غلامی اختیارکرتے ہوئے آپریشن میں شامل ہو گیااوراب تک ہم پورے ملک میں اس کاخمیازہ بھگت رہے ہیں جس کے نتیجے میں ہمارے ملک کی اینٹ سے اینٹ بجادی گئی ہے۔ہمارے ازلی دشمن امریکانے اپنے ایجنٹ پاکستان میں داخل کئے اوراس کے بعدنیٹونے بھی اپنے جاسوس ایجنٹوں کاجال بچھادیاجوآئے دن ہمارے ملک میں تخریبی کاروائیوں میں مصروف ہیں اوران تخریبی کاروائیوں میں بھارت بھی اسرائیل کے ساتھ مل کراپنی ہزیمت مٹانے کیلئے امریکااورنیٹوکے دست وبازوبنے ہوئے ہیں۔
رہی سہی کسراورمزیدبربادی ڈرون حملوں نے پوری کردی جس کے جواب میں لاتعدادخودکش بمبارپاکستان کے پرامن شہروں میں موت کاسندیسہ بانٹ رہے ہیں۔لال مسجداور مدرسہ حفضہؓ میں معصوم اوربے گناہ طالبات پرفاسفورس گیس کے بہیمانہ استعمال نے ایک نئی قیامت برپاکردی جس کاانتقام لینے کیلئے ملک بھر میں خودکش حملوں کانہ ختم ہونے والا سلسلہ اب بھی جاری ہے جس پرابھی تک قابونہیں پایاجاسکا۔بعدازاں سوات آپریشن کی وجہ سے ۲۵لاکھ عوام اپنے ہی ملک میں مہاجربن گئے اورانہی مہاجرین میں سے ناراض طالبان پورے ملک میں انتقام کی آگ برسانے کیلئے پھیل گئے۔سوات میں توکافی حدتک امن قائم ہوگیالیکن ابھی تک وہاں فوج تعینات ہے اورسول حکومت اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کوتیارنہیں۔اسی طرح باجوڑ ،جنوبی وزیرستان،مہمند اورخیبرپختونخواہ کے دوسرے علاقوں میں کم وبیش ۹آپریشن کئے جاچکے ہیں اب شمالی وزیرستان میں بمباری سے اورموسٹ وانٹڈMost wantedامریکاکا ڈومورکامطالبہ پوراہوتانظرآرہاہے جس کی حمائت میں ڈالرائزڈمیڈیاجس میں بعض چڑی بازہنس ہنس کراورمزے لے لے کر اپنے پروگرام میںآپریشن کی راہ ہموار کرنے میں سارازورلگارہے ہیں۔آپریشن کے مخالف لوگوں کے خلاف حکومت اورمیڈیاکومشورے دے رہے تھے کہ کہ ان کانقظہ نظر میڈیاپرنہ پیش کیاجائے یعنی خودتوحکومت کوغلط راستے پرڈالنے کیلئے کچھ بھی کہتے رہیں اوردوسروں کانقطہ نظرمیڈیاپرنہ لانے کی ہدایات دیتے ہیں۔یہ ایسے لوگ ہیں جنہوں نے ماضی میں کیاکچھ نہیں کیاسب کچھ ریکارڈ پرہے۔سوشل میڈیاان کی کارکردگی سے بھراپڑاہے اگرایسے عاقبت اندیشوں کے مشوروں پرفورسزکومتحرک کیاجارہاہے توپاکستان کے حالات بدسے بدترہوتے جائیں گے۔
اگران جیسے لوگوں کے تجزیوں پرعمل کیاگیاتویہتجزیہ نگارفوری طورپر امریکامیں پہلے سے موجوداپنے مہنگے فلیٹوں میں منتقل ہوجائیں گے اورمشکلات عام پاکستانی قوم کے حصے میں آئے گی۔خوش آئندبات یہ ہے کہ القاعدہ گروپ نے جنگ بندی کااعلان کردیاہے ۔طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسرابراہیم کے مطابق کمیٹیاں ملاقات کریں توکوئی نہ کوئی راستہ نکل آئے گا۔ طالبان اب بھی مذاکرات کیلئے تیارہیں مگرشائدحکومت نے آپریشن کاتہیہ کرلیاہے ۔حکومتی مذاکراتی ٹیم کے رکن رحیم اللہ یوسف زئی نے کہاہے کہ ہماری جانب سے مذاکراتی عمل معطل ہواہے ختم نہیں،البتہ تعطل کاشکارہواہے۔پاکستان کابہت بڑاحلقہ حکومت اورطالبان سے بارباراللہ کاواسطہ دیکراپیل کرچکاہے کہ فریقین اخلاص کے ساتھ مل کراس آگ کوبجھائیں جس میں سب جل رہے ہیں اوراگریہ مزیدبڑھی توسب کچھ راکھ ہوجائے گااوردشمنوں کی مرادبرآئے گی۔
پاکستان،فوج اورعوام سے محبت کرنے والے سارے عناصرمذاکرات کے حامی ہیں ،دشمن فوج کوالجھاکراس سے اپنے ہی شہریوں کے خلاف کام لے رہاہے ۔یقیناًآپریشن تباہی کاراستہ ہے ،فوج اورعوام میں نفرتیں بڑھانے کی سازش ہے اورنوازشریف کوچاہئے کہ وہ تعطل دورکرکے خودمذاکرات کیلئے آگے بڑھیں۔اس میں شک نہیں کہ وزیراعظم خوددل سے مذاکرات کے حامی ہیں انہیں چاہئے کہ وہ فوری طورپرقوم سے خطاب کریں، انہیں موجودہ حالات سے آگاہ کرتے ہوئے قوم کواس مشکل گھڑی سے باہر نکالنے کیلئے ایک تاریخی کرداراداکریں۔ادھرمذاکرات مخالف امریکی اخبارنے تجزیہ کیاہے کہ افغانستان سے نکلنے پرطالبان حکومت پرقبضہ کرلیں گے اورپاکستانی طالبان ان کی مددکریں گے ۔ ذرائع نے اس پرتشویش ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ مجوزہ آپریشن اس کی بھی کڑی ہوسکتی ہے۔
کراچی میں آپریشن کے حامیوں کاپروگرام اورپیپلزپارٹی کے رہنماء خورشیدشاہ کانوازشریف کوآپریشن کی صورت میں حمائت کایقین بہت سے سازشوں کوعیاں کرتاہے بلکہ خودساختہ جلاوطن لیڈرالطاف حسین جوبرملااب تک کئی مرتبہ فوج کو برا بھلا کہنے میں اپناکوئی ثانی نہیں رکھتے اب اچانک ان کے پیٹ میں فوج کی حمائت کیلئے ایسے مروڑاٹھنے شروع ہوگئے کہ انہوں نے آپریشن کیلئے فوج کوحکومت کاتختہ الٹانے کامشوردے ڈالا۔دراصل اب فوج بھی ان سازشوں سے آگاہ ہوچکی ہے کہ الطاف حسین کے دل میں اچانک یہ محبت کاطوفان کیوں انگڑائیاں لے رہاہے۔اس وقت برطانیہ کی حکومت نے عمران فاروق قتل کے علاوہ دیگرمقدمات کے سلسلے میں اپناگھیراسخت تنگ کردیاہے۔ عمران فاروق قتل کے مقدمے میں سکاٹ لینڈیارڈ کے دومطلوب افرادجواس وقت پاکستانی حساس ادارے کی تحویل میں ہیں ایک اطلاع کے مطابق پاکستانی حکام کی موجودگی میں دونوں مطلوب ملزمان سے اسلام آبادمیں تفتیش کے دوران ان کے فنگرپرنٹس،ڈی این کے نمونے اوران کی تصاویرحاصل کرلی ہیں جن سے اس مقدمے میں اہم شواہدکی بناء پراگلے چنددنوں میں چونکادینے والی کئی خبریں عوام کوملنے کی توقع ہے۔
ہمارے خون کے چھینٹے سب کچھ اسے بتا دیں گے 
ہمارے بعد جو بھی کوچۂ قاتل سے نکلے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے