غزہ میں شہداء کی تعداد 53,762 تک جا پہنچی؛ 343 نومولود بچے پیدا ہوتے ہی شہید

(فکروخبر /ذرائع)غزہ کی وزارت صحت نے جمعرات کو جاری کردہ بیان میں بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 107 فلسطینی شہید اور 247 زخمی ہوئے۔ اس طرح 7 اکتوبر 2023 سے جاری اس جنگ میں شہداء کی مجموعی تعداد 53,762 اور زخمیوں کی تعداد 122,197 ہو گئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق، حالیہ شہداء میں تین معصوم فلسطینی بھی شامل ہیں جن کی لاشیں کئی روز بعد ملبے تلے سے نکالی گئیں۔ متعدد افراد اب بھی تباہ شدہ گھروں اور سڑکوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، جہاں امدادی کارکن مسلسل بمباری کے باعث نہیں پہنچ پا رہے۔

اس جنگ کا سب سے دلخراش پہلو وہ 343 نوزائیدہ بچے ہیں جو جنگ کے دوران پیدا ہوئے اور زندگی کی ایک سانس لیے بغیر ہی شہید ہو گئے۔ یہ معصوم کلیاں یا تو بجلی کی عدم دستیابی، انکیوبیٹرز کی کمی یا علاج کی تاخیر کے سبب اس دنیا سے رخصت ہو گئیں۔

یہ قتل عام ایک ایسے وقت میں دوبارہ بھڑکا جب مصر، قطر اور امریکہ کی ثالثی سے 19 جنوری 2025 کو جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ہوا تھا۔ تاہم، 18 مارچ کو اسرائیل نے نہ صرف اس معاہدے سے انحراف کیا بلکہ وحشیانہ بمباری کا سلسلہ دوبارہ تیز کر دیا، حالانکہ حماس معاہدے کی تمام شرائط پر کاربند رہی۔

چلتی کار میں لگی آگ ، پانچ افراد بال بال بچ گیے ، چار تولہ زیور اور نقدی جل کر خاکستر

کسی کو صرف اس کے نظریہ کی بنیاد پر جیل میں نہیں ڈالاجاسکتا : سپریم کورٹ نے ممنوعہ تنظیم پی ایف ائی لیڈر کو دی ضمانت